BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 March, 2005, 17:25 GMT 22:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دباؤ سب پر ہوتا ہے‘

گنگولی
جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا
’جب کرکٹ ہو رہی ہوتی ہے تو دونوں ٹیموں پر برابر دباؤ رہتا ہے۔ جب ہم پاکستان گئے تھے تو ہم پر بھی دباؤ تھا اور پاکستان پر بھی۔ اسی طرح جب پاکستانی ٹیم یہاں آئی ہے تو اس پر بھی دباؤ ہے اور ہم پر بھی‘۔
بھارتی کپتان سارو گنگولی



’یہ بہت دکھ کی بات ہے۔ ہم نے ملک میں سب سے اچھی سہولیات فراہم کی ہیں۔ لیکن ہم قدرت کے سامنے بے بس ہیں۔ موہالی میں بھی بارش ہو رہی ہے۔ اس لیے وہاں بھی (پاکستان ٹیم کی) پریکٹس مشکل ہو جائے گی۔ ہماچل پردیش میں موسم کی پیشین گوئی مشکل ہے، سب ہی اچھے کی امید کر رہے ہیں‘۔
ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر انوراگ ٹھاکر


News image
ہمارے پاس جوش اور ولولہ ہے
’جو ٹیم زیادہ جذبے اور ولولے سے کھیلے گی سیریز میں اسی کے جیتنے کے چانس زیادہ ہوں گے اور میرے پاس ایک نوجوان ٹیم ہے جس کے پاس یہ دونوں چیزیں ہیں‘۔
پاکستان ٹیم کے کپتان انضمام الحق



’شعیب اختر کا نقصان میرا فائدہ ہے اور میں نئی گیند شیئر کرنے کی توقع سے خوش ہوں۔ پاکستان کے لیے اٹیک کرنے کا مطلب ہے کہ میرے کندھوں پر بہت ذمہ داری ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی فخر کی بات ہے اس کے ساتھ آپ کا نام بھی عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس اور سرفراز نواز جیسے تاریخ ساز بولروں کے ساتھ آتا ہے جو نئے گیند کے ساتھ بولنگ اٹیک کیا کرتے تھے‘۔
رانا نوید نیا گیند کروانے کے بارے میں



’میں صرف وہاں (وکٹ پر) جانا چاہتا ہوں، گیند کرنا چاہتا ہوں اور وکٹیں حاصل کرنا چاہتا ہوں اور میچ جیتنا چاہتا ہوں‘۔
بھارت کے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر انیل کمبلے


News image
سب سے بڑے سپنر؟
’دانش کنیریا دنیا کے سب سے بڑے سپن بولر بن جائیں گے۔ وہ مرلی دھرن اور شین وارن کے بعد تیسرے نمبر کے بولر ہیں۔ ان کے پاس سب ہی طریقے کی گیندیں ہیں۔ وہ لیگ سپن، ٹاپ سپن، گگلی اور فلِپر ہر طرح کی گیند کر لیتے ہیں‘۔
ایسیکس کے کپتان رونی ایرانی کا دانش کنیریا کے متعلق تجزیہ
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد