پاکستانی ٹیم کے دورے کا اعلان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم پچیس فروری سے ہندوستان کی دورہ کرے گی۔ سن انیس ننانوے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کا دورہ کر رہی ہے۔ پونے دوماہ پر محیط اس دورے کے دوران پاکستانی ٹیم تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گی۔ سن دو ہزار میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے مابین کرکٹ میچوں کا سلسلہ تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ گزشتہ سال بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران ہونے والی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز بھارت نے جیت لی تھی۔ دونوں ملکوں کے مابین بھارتی سرزمین پر آخری ٹیسٹ سیریز سن انیس سو ننانوے میں ہوئی تھی جو ایک ایک میچ سے برابر رہی تھی۔ اسی سیریز کے دوران ہونے والے ایشیئن چیمپیئن شپ میچ کے دوران کراؤڈ کی ہلڑ بازی کے وجہ سے گراؤنڈ کا زیادہ تر حصہ خالی کرا لیا گیا تھا۔ نومبر میں جوبلی تقریبات کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے مابین کلکتہ میں ہونے والا ایک روزہ بین الاقوامی میچ پاکستان نے چھ وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||