نہرا اور یوراج ٹیم میں شامل نہیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی سلیکٹروں نے پاک بھارت سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے بارہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے جن میں اشیش نہرا اور یوراج سنگھ کو شامل نہیں کیا گیا۔ ٹیسٹ موہالی میں 8 مارچ سے 12 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل بھارتی سکواڈ کے لیے جن چودہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا تھا ان کے نام یہ ہیں:
سورو گنگولی (کپتان)، وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر، راہول ڈریوڈ، ساچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن، یوراج سنگھ، دنیش کارتک، عرفان پٹھان، انیل کمبلے، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان، اشیش نہرا اور لکشمی پاتھی بالاجی۔ مجوزہ ٹیم میں لکشمن اور بالا جی کی واپسی ہوئی ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی زخمی ہونے کے سبب کچھ عرصے سے بھارتی ٹیم سے باہر تھے۔ پاک بھارت سیریز کے دوران تین ٹیسٹ جبکہ چھ ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم اٹھائیس فروری کو بھارت پہنچ رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||