BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دورہ بھارت کے شیڈول کا اعلان
 کرکٹ
پاکستانی ٹیم سات ہفتوں پر مشتمل دورے پر اٹھائیس فروری کو بھارت پہنچے گی
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جسے اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تسلیم کر لیا ہے۔

شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم سات ہفتوں پر مشتمل دورے پر چوبیس کے بجائے اٹھائیس فروری کو بھارت پہنچے گی۔ تین سے پانچ مارچ تک دھرم شالہ میں پریزیڈنٹ بورڈ الیون کے خلاف سہ روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔

پہلا ٹیسٹ موہالی میں آٹھ سے بارہ مارچ جبکہ دوسرا ٹیسٹ کلکتہ میں سولہ سے بیس مارچ کو کھیلا جائے گا۔

تیسرا اور آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لیے پاکستانی ٹیم بنگلور جائے گی جہاں پر وہ چوبیس سے اٹھائیس مارچ تک بھارتی ٹیم کا مقابلہ کرے گی۔

ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا اور پاکستانی ٹیم تیس مارچ کو حیدرآباد میں وارم اپ میچ کھیلے گی۔

چھ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ دو اپریل کو کوچن، دوسرا پانچ اپریل کو وشاکاپٹنم، تیسرا نو اپریل کو جمشید پور، چوتھا بارہ اپریل کو احمد آباد
اور پانچواں میچ پندرہ اپریل کو کانپور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم اپنے دورے کا آخری میچ سترہ اپریل کو دہلی میں کھیلنے کے بعد اٹھارہہ اپریل کو واپس وطن روانہ ہوجائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد