BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 March, 2005, 14:23 GMT 19:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موہالی میں ٹاس اہم ہے: انضمام
انضمام الحق
’دونوں ٹیموں کے درمیان فرق تجربے کا ہے‘
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے موہالی کی پچ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہناہے کہ میچ میں ٹاس کا کردار اہم ہو گا۔

انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ وہ کھیل کے جذبے سے بھارت آئے ہیں اور ان کی کوشش ہوگی کہ ٹیم بہتر کھیل کا مظاہرہ کرے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ سیریز کی شروعات میں اب صرف چند گھنٹے بچے ہیں۔ منگل کی صبح سے کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے دونوں ٹیموں نے موہالی پہنچ کر پریکٹس کی۔

نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوۓ انضمام نے کہا کہ جو ٹیم ٹاس جیتے گی وہی پہلے بیٹنگ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ بالروں کے لیے اچھی ہے لیکن اگر بلے باز تھوڑی توجہ سے کھیلیں تو رنز بھی بنیں گے۔

انضمام کا کہنا تھا کہ ہندوستانی ٹیم کے مقابلے میں ان کی ٹیم کو زیادہ فیورٹ نہیں مانا جا رہا ہے لیکن ان کی ٹیم میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ’ دونوں ٹیموں کے درمیان فرق یہ ہے کہ ہندوستانی ٹیم تجربات سے پر ہے اور پاکستانی کھلاڑی نئے ہیں اور اسی لیے ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں پر ذمہ داریاں زیادہ ہیں‘۔

پاکستانی ٹیم کے کوچ باب وولمر کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کو سیریز جیتنی ہے تو بلے بازوں کو وکٹ پر زیادہ دیر تک رکنا ہوگا۔ انہوں نے موہالی پچ پر کسی بھی تبصرے سے گریز کیا اور کہا کہ ابھی کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے۔

موہالی ٹیسٹ میچ دیکھنے لیے دوہزار سے زائد پاکستانی شائقین پہنچ چکے ہیں۔ اس سیریز میں وہ دلچسپی تو دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے جوگزشتہ برس ہندوستانی ٹیم کے پاکستان دورے میں دیکھنے کو ملی تھی لیکن لوگوں میں جوش وخروش ہے اور امید ہے کہ جیسے جیسے سیریز آگے بڑھے گی اس میں مزید دلچسپی پیدا ہوتی جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد