BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 March, 2005, 21:50 GMT 02:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موہالی ٹیسٹ کل سے شروع

News image
سلمان بٹ اور کیف دوست بھی اور حریف بھی
پاکستان اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے موہالی میں شروع ہورہا ہے۔1999 کے بعد پاکستانی ٹیم بھارت میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیل رہی ہے۔

دو مختلف مزاج کے حامل کپتانوں کے لئے یہ ایک سخت امتحان ہے۔ نرم طبیعت کے مالک انضمام الحق جارحانہ مزاج والے سورو گنگولی کے سامنے ہیں۔

انضمام الحق آسٹریلوی دورے کی ناکامی کو بھلاکر اس دورے کو اپنے اور ٹیم کے لئے یادگار بنانے کے شدت سے خواہش مند ہیں تو گنگولی اپنے تکونی پیس اٹیک اور تجربہ کار انیل کمبلے کے ذریعے پاکستانی بیٹنگ کو ایکسپوز کرنے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں انہیں یہ بھی اندازہ ہے کہ پاکستانی بولنگ بھی اتنی مضبوط نہیں ہے۔

انضمام الحق کو اعتراف ہے کہ دھرم شالہ کے میچ میں پاکستانی بیٹسمینوں نے ذمہ داری کا ثبوت نہیں دیا لیکن وہ ان سے ٹیسٹ سیریز میں زیادہ بہتر اور ذمہ داری کی توقع رکھے ہوئے ہیں۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اوپنرز کو اچھی بنیاد فراہم کرنی ہوگی اور پھر مڈل آرڈر کو بھی اسکور پانچ سو تک پہنچانا ہوگا۔ انضمام الحق یہ ماننے کے لئے تیار نہیں کہ پاکستانی بولنگ کمزور ہے۔

انضمام الحق کہتے ہیں کہ محمد سمیع پر شعیب اختر کی غیرموجودگی میں بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ ماضی میں اس سے عہدہ برا ہوچکا ہے انہیں امید ہے کہ اس دورے میں وہ مایوس نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سیریز میں پاکستانی ٹیم پر اتنا زیادہ پریشر نہیں ہے جتنا پریشر گزشتہ سال پاکستان میں ہونے والی سیریز کے موقع پر تھا۔

پاکستانی بولنگ کا مقابلہ ایک مضبوط بیٹنگ لائن سے ہے جس میں راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر، ویریندر سہواگ ، سورو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن جیسے رنز کے پیاسے موجود ہیں۔

موہالی کی وکٹ کے بارے میں انضمام الحق کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے سے علم تھا کہ بھارتی تیز وکٹ ہی بنائیں گے شعیب اختر کے نہ ہونے کے سبب انہوں نے اسپن وکٹ نہیں بنانی تھی۔

موہالی کی وکٹ دیکھتے ہوئے انضمام الحق نے تین تیز بولرز محمد سمیع، رانا نویدالحسن اور عبدالرزاق جبکہ ایک اسپنر دانش کنیریا کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ متوقع بیٹنگ لائن انضمام الحق توفیق عمر سلمان بٹ یوسف یوحنا یونس خان اور عاصم کمال پر مشتمل ہے لیکن یاسرحمید جنہوں نے سڈنی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں اوپنر کی حیثیت سے نصف سنچریاں بنائی تھیں آسانی سے نظرانداز نہیں کئے جاسکیں گے۔

بھارتی ٹیم میں بھی تین تیز بولرز عرفان پٹھان ظہیرخان اشیش نہرا اور اسپنر انیل کمبلے کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

سچن ٹنڈولکر کے لئے یہ ٹیسٹ یادگار بن سکتا ہے ٹیسٹ کرکٹ میں سنیل گاوسکر کی34 سنچریوں کے برابر سچن ٹنڈولکر دس ہزار رنز کے سنگ میل سے صرف121 رنز کی دوری پر ہیں لیکن کہنی کی تکلیف نے انہیں کافی دنوں سے مشکل سے دوچار رکھا ہے۔

کپتان گنگولی کو پانچ ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے99 رنز درکار ہیں
انیل کمبلے450 وکٹوں سے چھ وکٹوں کے فاصلے پر ہیں۔

موہالی ٹیسٹ کے امپائرز آسٹریلیا کے ڈیرل ہیئر اور جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن ہیں جبکہ میچ ریفری انگلینڈ کے کرس براڈ ہیں

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد