BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 March, 2005, 14:47 GMT 19:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دو دن میں ٹیسٹ ختم
نتینی
نتینی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور اکیس رن سے شکست دے دی۔

یہ ٹیسٹ میچ دو دن میں ختم ہو گیا۔ زمبابوے کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں اپنی کرکٹ تاریخ کے سب سے کم سکور پر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں ژاک کالیس نے دنیائے کرکٹ کی سب سے تیز ٹیسٹ ففٹی بنائی تھی۔

کالیس نے 24 گیندوں پر پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے اور اس طرح انہوں نے آئن بوتھم کا 26 گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز تین وکٹ کے نقصان پر 340 رنز بنا کر ڈکلئر کر دی تھی۔کپتان گریم سمتھ 121 رنز بنا کر کریمر کی گیند پر ماساگادزا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ڈی ویلیئرز 98 رنز بنا کر اور کالیس 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں بھی کریمر نے آؤٹ کیا۔

زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگم میں بھی جنوبی افریقہ کے بولروں کا سامنا نہ کر سکی اور 265 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے نکی بویے چار اور میخایا نتینی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں رہے۔

ژاک کالیس
ژاک کالیس نے بوتھم کا ریکارڈ توڑا

نتینی جنوبی افریقہ کے تیسرے بولر بن گئے ہیں جس نے 200 سے زیادہ وکٹ حاصل کیے ہوں۔ دوسری طرف مارک باؤچر نے بھی وکٹ کے پیچھے اپنے 300 شکار مکمل کیے۔ وہ دنیا کے تیسرے وکٹ کیپر ہیں جو یہ اعزاز حاصل کر سکے ہیں۔

زمبابوے کے کپتان ٹاٹینڈ تیبو نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 1000 رنز مکمل کیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد