BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 July, 2004, 15:57 GMT 20:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کھلاڑی زمبابوے جانے پر راضی ہیں
فلنٹوف
ممتاز کھلاڑیوں نے ابھی تک اعلانیہ کچھ نہیں کہا
برطانیہ کے کرکٹ کے اعلی حکام نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ کچھ ممتاز کھلاڑیوں نے زمبابوے کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

قبل ازیں ایک اخبار نے یہ اطلاع دی تھی کہ سات کھلاڑیوں کو انگلینڈ اور ویلز کے کرکٹ بورڈز نے اپنے فیصلوں کے بارے میں خاموش رہنے کی ہدایت کی تھی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو اس انداز میں منع نہیں کیا گیا جیسے اخبار میں شائع ہوا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے نمائندوں نے کھلاڑیوں سے اپنا فیصلہ موخر کرنے کو کہا ہے۔

اخبار ’نیوز آف دی ورلڈ‘ کے مطابق اینڈریو فلنٹوف اور سٹیو ہارمیسن ان سات کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ اخبار کے مطابق صرف کپتان مائیکل واگن نے دورے کے لئے رضا مندی ظاہر کی ہے۔

کھلاڑیوں کی یونین کے صدر رچرڈ بیون نے اخبار کو بتایا کہ ان کی تنظیم نے کھلاڑیوں پر بیان دینے سے پابندی لگانے سے اتفاق نہیں کیا۔ لیکن ان کی تنظیم کے مطابق کھلاڑیوں کو اس وقت تک اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے جب تک کرکٹ بورڈ اس کا کوئی حل نہیں نکال لیتا۔

تاہم انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے صدر ڈیوڈ مورگن نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو دورہ کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔

زمبابوے کی ٹیسٹ میچوں کی رکنیت زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چند ممتاز کھلاڑیوں کے ساتھ جاری ایک جـھگڑے کی وجہ سے معطل ہے۔اس کے باوجود انگلینڈ اس سال زمبابوے کے ساتھ پانچ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد