زمبابوے ٹیسٹ سیریز مؤخر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز مؤخر کردی گئی ہے تاہم ایک روزہ میچ منصوبے کے مطابق کھیلے جائیں گے۔ یہ فیصلہ زمبابوے کرکٹ یونین نے ایک ٹیلیفون اجلاس کے بعد کیا جس کا اہتمام آئی سی سی نے کیا تھا۔ اس کانفرنس میں زمبابوے کے کھلاڑیوں کے تنازعہ پر غور کیا گیا۔ زمبابوے کے پندرہ کھلاڑیوں نے سلیکشن پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ اب حرارے میں ایک روزہ میچ پچیس، ستائیس اور انتیس مئی کو کھیلے جائیں گے۔ اگرچہ سیریز منسوخ نہیں کی گئی ہے تاہم آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ یہ سیریز مستقبل قریب میں کھیلے جانے کا امکان نہیں ہے۔ آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کو بتایا ہے کہ اگلے چار سال کے دوران اس کی ٹیم کی مصروفیات بہت زیادہ ہیں اور اس دوران زمبابوے کے ساتھ یہ سیریز کھیلنا ممکن نہیں ہوسکےگا۔ آئی سی سی چاہتی ہے کہ یہ ٹیسٹ سیریز منسوخ ہوجائے کیونکہ اسے تشویش ہے کہ کھلاڑیوں کی ہڑتال سے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||