زمبابوے: باغی کپتان ٹیم میں واپس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ سٹریک نے زمبابوے کے کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ دوبارہ زمبابوے کی نمائندگی کر سکیں گے۔ ہیتھ سٹریک نے دس مہینے پہلے زمبابوے کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایک تنازعے کے بعد کرکٹ کھیلنا چھوڑ دی تھی۔ ہیتھ سٹریک نے کہا کہ جب ان کو زمبابوے کی ٹیم میں چنا جائے گا تو ٹیم کے لیے کھیلنے کے تیار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان تایندا تیبو کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اس سے پہلے ایک اور کھلاڑی بلنگوٹ نے بھی زمبابوے کی ٹیم کے لیے کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے حکام کو امید ہے کہ ہیتھ سٹریک زمبابوے کی ٹیم میں جو جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے، شرکت کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ دس مہینے پہلے ہیتھ سٹریک اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں کے زمبابوے کرکٹ بورڈ کے ساتھ جھگڑے کی وجہ زمبابوے کا ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا درجہ خطرے میں پڑ گیا تھا۔ زمبابوے میں کرکٹ کا بحران کپتان ہیتھ سٹریک کی قیادت میں پندرہ کھلاڑیوں کی سلیکش کی پالیسی کے خلاف بغاوت کے بعد شروع ہوا۔ زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||