زمبابوے : ٹیسٹ کا درجہ خطرے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرکٹ کی گورننگ باڈی آئی سی سی نے زمبابوے کے ٹیسٹ کے درجے کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے جمعہ کوایک ہنگامی ٹیلی کانفرنس بلا لی ہے جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا زمبابوے کے پاس ٹیسٹ کا درجہ رہنا چاہیے یا نہیں۔ آئی سی سی کے صدر احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو میلکم سپیڈ ٹیسٹ کا درجہ رکھنے والے دس ملکوں کے ساتھ ایک ہنگامی ٹیلی کانفرنس کرنے والے ہیں۔ اگر دس میں سے سات ملکوں نے زمبابوے سے ٹیسٹ کا درجہ واپس لینے کی حمایت کر دی تو اس کا درجہ واپس لے لیا جائے گا۔ زمبابوے میں کرکٹ کا بحران کپتان ہیتھ سٹریک کی قیادت میں پندرہ کھلاڑیوں کی سلیکش کی پالیسی کے خلاف بغاوت کے بعد شروع ہوا۔ زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جس سے ٹیم کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی۔زمبابوے نے وکٹ کیپر ٹٹییا ٹائیبو کو نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ اگر جمعہ کو آئی سی سی نے زمبابوے کو ٹیسٹ کے درجے سے محروم کر دیا تو پھر آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ کا درجہ ختم ہو جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||