BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 March, 2005, 12:41 GMT 17:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انضمام،یوحنا ذمہ داری محسوس کریں

انضمام اور یوحنا
’انضمام اور یوحنا کوذمہ داری اٹھانا ہو گی‘
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ انتخاب عالم کاکہنا ہے کہ جب تک کپتان انضمام الحق اور یوسف یوحنا ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے نمبر تین اور چار پر بیٹنگ نہیں کریں گے پاکستانی بیٹنگ مشکلات سے دوچار رہے گی۔

انتخاب عالم ان دنوں بھارتی پنجاب کی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے موہالی میں مقیم ہیں۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انتخاب عالم نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ون ڈاؤن پوزیشن پر کھلا کر قربانی کا بکرا بنا دیا جاتا ہے۔

انضمام الحق اور یوسف یوحنا تجربہ کار بیٹسمین ہیں اور انہیں ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے نمبر تین اور چار پر بیٹنگ کرنی ہوگی کیونکہ نئے نوجوان کھلاڑی ناتجربہ کاری میں وکٹیں گنوا دیتے ہیں اور ٹیم دباؤ میں آجاتی ہے۔

انتخاب عالم کہتے ہیں کہ انہوں نے اس سے قبل پاکستانی ٹیم میں اتنے زیادہ تجربے نہیں دیکھے۔ موہالی کی وکٹ کے بارے میں انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ یہ تیز وکٹ ہے لیکن اس پر جوش سے زیادہ ہوش کے ساتھ نپی تلی بولنگ کرنی ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وکٹ پر سلپ میں کیچز نکلیں گے لہذا فیلڈنگ پر بھی بہت دارومدار ہوگا جبکہ اس وکٹ پر وہی بیٹسمین کامیاب ہوگا جس کی تکنیک درست ہوگی۔

انتخاب عالم کہتے ہیں کہ شعیب اختر کی کمی یقیناً محسوس ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق سے انہیں بڑی امیدیں وابستہ تھیں لیکن اس کی کارکردگی ایک جگہ آ کر ٹھہر گئی ہے اسی طرح محمد سمیع بھی فٹنس مسائل کےسبب مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں ہیں۔

انتخاب عالم کے خیال میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے آپ کو منوائیں۔ اس سوال پر کہ یہ اطلاعات تھیں کہ پاکستانی ٹیم موہالی ٹیسٹ کے لیے ان سے رہنمائی حاصل کرے گی انتخاب عالم نے کہا کہ ان سے کسی نے رابطہ قائم نہیں کیا لیکن اگر ٹیم کو ان کے مشوروں کی ضرورت ہوئی تو انہیں پاکستانی ٹیم کی مدد کر کے خوشی ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد