BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 March, 2005, 16:10 GMT 21:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی ٹیم جیت جائے گی: پٹودی

نواب پٹودی
’شعیب کے ٹیم میں نہ ہونے سے ٹیم کمزور ہو گئی ہے‘
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نواب منصور علی خان پٹودی کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم اور پاکستانی مہمانوں کو خوش آمدید لیکن جیت بھارت ہی کی ہوگی۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے منصورعلی خان پٹودی نے جو ٹائیگر کے نام سے مشہور ہیں کہا کہ بھارتی ٹیم کی جیت کے بارے میں ان کے خیالات جذباتیت پر مبنی نہیں ہیں بلکہ وہ دونوں ٹیموں کی قوت کا موازنہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں۔

نواب پٹودی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں بیشتر نئے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ بھارتی ٹیم تجربہ کار ہے۔

سابق بھارتی کپتان کہتے ہیں کہ شعیب اختر کے نہ ہونے سےبھی پاکستانی ٹیم کی بولنگ کمزور ہوئی ہے۔

بالاجی
بھارتی بولر بالاجی نے پاکستان کے خلاف اچھی بولنگ کی ہے

نواب پٹودی کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ بھارتی بیٹنگ لائن کو سب سے مضبوط بیٹنگ لائن سمجھتے ہیں۔ اس سے قبل ایک وقت میں اتنے زیادہ تجربہ کار اور ورلڈ کلاس بیٹسمین کبھی بھارتی ٹیم میں نہیں کھیلے تھے ۔ یوراج سنگھ جیسے کھلاڑی کی بھی ٹیم میں جگہ نہیں بن پا رہی ہے۔

نواب پٹودی کے خیال میں بھارت کو موہالی ٹیسٹ میں دو اسپنرز کھلانے چاہئے تھے۔وہ کہتے ہیں کہ بھارت کی طرح پاکستان میں بھی بہت ٹیلنٹ ہے لیکن اسے نکھارنے کی ضرورت ہے۔

نواب پٹودی غیرملکی کوچز کے حق میں ہیں ان کا کہنا ہے کہ برصغیر کی کرکٹ میں بہت سیاست ہے جبکہ غیرملکی کوچ کسی قسم کی سیاست میں ملوث نہیں ہوتا اور ضروری نہیں کہ اچھا کرکٹر اچھا کوچ بھی ثابت ہو۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد