BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 March, 2005, 13:27 GMT 18:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’انضمام اور کمبلے کا کلیدی کردار‘
انضمام اور کمبلے
انضمام اور کمبلے پر دونوں ٹیمیں انحصار کریں گی
سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ بھارتی سپنر انیل کمبلے اور پاکستانی بلے باز انضمام الحق پاک بھارت ٹیسٹ سیریز میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ میرا خیال ہے کہ اگر ہم بولنگ کی بات کریں تو بھارت کا انحصار بہت حد تک انیل کمبلے پر ہوگا۔ وہ اگر پر فارمنس دے تو میچ کی صورتحال دو گھنٹے میں بدل سکتا ہے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ پاکستان کے لیے انضمام اہم ترین مہرہ ہیں۔ بھارت کے خلاف وہ شاندار ریکارڈ کے مالک ہیں اور موجودہ حالات میں وہ بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں‘۔

انیل کمبلے نے اب تک پاکستان کے خلاف چھ ٹیسٹ میچوں میں سینتیس وکٹ حاصل کیے ہیں جن میں 99 / 1998 میں دہلی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں حاصل کردہ دس وکٹیں بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے کپتان انضمام الحق نے بھارت کے خلاف 34.66 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔ یہ اوسط ان کی مجموعی بیٹنگ اوسط سے خاصی کم ہے۔

نام بڑے اور۔۔۔۔۔۔
 بڑے نام بڑی پرفارمنس دیں گے تو بات بنے گی
کپل دیو

کپل دیو کا خیال ہے کہ منگل سے شروع ہونے والا موہالی ٹیسٹ اس سیریز کے رجحان کو طے کرنےمیں فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

کپل نے کہا کہ ’ میرے نزدیک پہلا ٹیسٹ بہت اہم ہے۔ کاغذوں پر تو بھارتی ٹیم کا پلہ بھاری دکھائی دیتا ہے لیکن یہ بات بھی دھیان میں رکھنی چاہیے کہ کبھی کبھی کسی ایک کھلاڑی کی بہترین کارکردگی ہی میچ کا پانسہ پلٹ دیتی ہے‘۔

کپل دیو کا خیال ہے کہ پہلے ٹیسٹ کے دوران دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کریں گی لیکن ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹ میں جارحانہ حکمتِ عملی ہی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد