’یونس کی ٹیم میں جگہ پکی نہیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ یونس خان کو ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا اور ان کے نائب کپتان بننے سے ٹیم میں ان کی جگہ مستقل نہیں ہو گئی ہے۔ دو روزہ کوچنگ کیمپ کے پہلے روز کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ پہلے دن بیٹسیمنوں نے آف سپن باولنگ کی کافی پریکٹس کی اور ٹیم میں کافی عرصے بعد شامل کیے جانے والے ارشد خان کو کافی باولنگ کا موقع ملا۔ کپتان انضمام الحق نے وقار یونس کو ٹیم کا بولنگ کوچ بنانے کے بارے میں کہا کہ ان کا معاہد ہ ہو جانا چاہیے تھے کیونکہ ان ٹیم کو ان کی ضرورت ہے۔ ٹیم کے مینجر باب وولمر نے بھی وقار یونس کو ٹیم کا بولنگ کوچ بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو بولنگ کوچ کی بہت ضرورت ہے کیونکہ ٹیم کے بولر کافی نو اور وائیڈ بال کر ارہے ہیں۔ اس کیمپ میں کوکو گورا گیند کی بجائے ایس جی گیند استعمال کی جا رہی ہے۔ باب وولمر نے کہا ہے کہ دو روزہ کیمپ میں آسٹریلیا میں نظر میں آنے والی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||