BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 19 March, 2004, 23:09 GMT 04:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی ٹیم بہتر کھیلی: گنگولی
گنگولی
پاکستانی ٹیم اچھا کھیلی
بھارتی کپتان سورو گنگولی نے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان سے شکست کے بارے میں کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ایک بہتر ٹیم سے ہاری ہے۔

گنگولی نے کہا کہ یہ پاکستانی ٹیم کا دن تھا۔ ’وہ میدان میں ہم سے بہت بہتر کھیلی۔ ہمیں خندہ پیشانی سے اپنی شکست تسلیم کرنی چاہیے‘

گنگولی نے بھارتی ٹیم کے پاکستانی بیٹنگ کو مسلسل دباؤ میں نہ رکھ سکنے پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر پاکستانی ٹیم کا سکور پینسٹھ رنز پر چار وکٹیں تھا لیکن اس وقت انضمام اور یاسر ایک اچھی پارٹنرشپ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ اس موقع پر بھارت کی ایک آدھ وکٹ حاصل کرنا چاہیے تھی۔

گنگولی کے مطابق عبدالرزاق نے دباؤ میں بہت اچھی بیٹنگ کی اور میچ کا پانسہ پاکستان کے حق میں پلٹ دیا۔

محنت
 نو جوان کھلاڑیوں کو محنت کر کے اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔
گنگولی

انہوں نے کہا: ’ہمارے کچھ کھلاڑی زخمی تھے لیکن جتنی زیادہ کرکٹ ہم کھیلتے ہیں، اس میں تو ایسے مسائل ہونا معمو ل کی بات ہے‘

انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لئے نو جوان کھلاڑیوں کو محنت کر کے اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

ِتیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ اٹھانوے رنز بنانے والے یاسر حمید نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔

یاسر حمید
اٹھانوے رنز کی شاندار اننگز

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فتح دراصل عبدالرزاق اور معین خان کی بیٹنگ شراکت کی مرہونِ منت ہے۔

اپنی کارکردگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے لئے جاتے ہوئے انہوں نے خدا سے اپنے شہر کے تماشائیوں کے سامنے اچھی کارکردگی کی دعا کی تھی۔

انہوں نے اپنے سو رنز مکمل نہ کر سکنے پر افسوس کا اظہار کیا کیونکہ یہ زندگی کی ایک یادگار اننگز ہوتی۔

یاسر کے بقول انہوں نے اپنا قدرتی کھیل کھیلنے کا فیصلہ کیا اور کھل کر سٹروکس کھیلے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف سو رنز بنانا ہر پاکستانی کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا اس سے قطع نظر سب سے اہم بات پاکستان کی فتح تھی۔

انہوں نے کہا کہ ساری سیریز کے دوران کھلاڑیوں پر دباؤ قائم رہے گا اور اگلے دونوں میچ بڑے کانٹے کے ہوں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد