BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 March, 2005, 06:30 GMT 11:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان آٹھ وکٹوں سے جیت گیا
افتخار انجم
افتخار انجم اب تک آٹھ ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے مابین ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان نےاپنے واحد وارم اپ میچ میں انڈیا ’اے‘ کو آٹھ وکٹ سے شکست دے د ی ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے انڈیا ’اے‘ کو کھیلنے کی دعوت دی۔ انڈیا
’اے‘ نےمقررہ پنتالیس اوورز میں چاراعشاریہ دو رن فی اوور کی اوسط سے سات وکٹ کے نقصان پر ایک سو نواسی رن بنائے۔

پاکستان نے مطلوبہ سکور اکتالیس اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر سلمان بٹ اور شعیب ملک نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ سلمان بٹ نے چوہتر رن بنائے جبکہ شعیب ملک اکاّسی رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

محمد حفیظ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جوگیارہ رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ سلمان بٹ بوس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے بوس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انڈیا ’اے‘ کی جانب سے ایس رینا نے نصف سنچری سکور کی۔ وہ پچپن رن بنا کر افتخار انجم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بھنڈاری ایک جبکہ بھوٹالے بارہ رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پوار تھے۔ انہیں سولہ کے انفرادی سکور پر محمد حفیظ نے رن آؤٹ کیا۔اس سے قبل پٹیل اٹھارہ رن بنا کر شاہد نذیر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے رانا نویدالحسن نے دو جبکہ افتخار انجم،شاہد نذیر اور ارشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انڈیا’اے‘ کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کے افتتاحی بلے باز جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔ پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایم ایس دھونی تھے جو صرف تین رن بنا کر رانا نویدالحسن کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

ساتویں اوور میں جب انڈیا’اے‘ کا سکور اکتیس پر پہنچا تو دوسرے اوپنر ایس دھاون آٹھ کے انفرادی سکور پر نوید الحسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

اس کے بعد سری رام اور وینگوپال نے اعتماد سے بیٹنگ کی اور سکور میں اضافہ کرتے ہوئے اسے ستتر تک لے گئے۔ اس موقع پر ارشد خان نے وینگوپال کو بیس سکور پر آؤٹ کر دیا۔ سری رام کو کامران اکمل نے اڑتیس کے سکور پر رن آؤٹ کیا۔

پاک بھارت سیریز کا پہلا ون ڈے میچ دو اپریل کو کوچی میں کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد