BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 March, 2005, 13:41 GMT 18:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان ’اے‘ بھی چھا گئی
واسطی رن نہ بنا سکے لیکن انہوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
واسطی رن نہ بنا سکے لیکن انہوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
پاکستان کرکٹ ’اے‘ ٹیم نے سری لنکا میں کھیلے جانے والے سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں میزبان سری لنکا کو چار رن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

سری لنکا ’اے ‘ ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے تنتالیس عشاریہ چار اوور میں ایک بانوے رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم نے چوالیس عشاریہ دو اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ستاسی رن بنائے۔ لیکن بارش ہوجانے کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ لاگو کیا گیا اور اس طرح پاکستان نے یہ میچ چار رن سے جیت لیا۔

پاکستان کی طرف سے حسن رضا نے چھتیس گیندوں پر چالیس رن بنائے جبکہ یاسر عرفات چھبیس گیندوں پر اٹھائیس رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کے طرف سے ان کے اوپنر واندورت نے ستتر رن اور آر پی آرنلڈ نے اکہتر رن بنائے۔

پاکستان کے سب سے کامیاب بالر وجاہت اللہ واسطی نے سات اوور میں چونتیس رن دیے اور چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ محمد آصف نے اٹھ اوور میں اٹھائیس رن دیے اور دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد