عبدالرشید شکور بی بی سی اردو ڈاٹ کام بنگلور |  |
آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق پر امپائر کے فیصلے پر ناراضگی ظاہر کرنے پر ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی اور میچ فیس کا تیس فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ انضمام الحق نے گوتم گمبھیر اور سہواگ کے خلاف وکٹوں کے پیچھے کیچ کی اپیلیں مسترد کئے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔ میچ ریفری نے لیول ون کی خلاف ورزی پر انضمام الحق پر میچ فیس کا تیس فیصد جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ لیول ٹو کی خلاف ورزی پر وہ ایک ٹیسٹ کی پابندی کی زد میں آئے ہیں اس طرح وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ پاکستانی ٹیم کے منیجر سلیم الطاف نے کہا ہے کہ انضمام الحق کے خلاف ایک ٹیسٹ کی پابندی کے فیصلے کی کاپی تحریری طور پر ملنے کے بعد اپیل کی جائے گی۔
|