BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 20 March, 2005, 13:07 GMT 18:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میچ بچایا جاسکتا تھا، انضمام

انضمام الحق سپن بالنگ سے بھی خوش نہیں ہیں
انضمام الحق سپن بالنگ سے بھی خوش نہیں ہیں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کے خیال میں کولکتہ ٹیسٹ اگر جیتا نہیں تو باآسانی ڈرا کیا جاسکتا تھا لیکن ان کے بیٹسمینوں نے یہ موقع گنوادیا۔

بحیثیت کپتان انضمام الحق کو گیارہویں ٹیسٹ میں یہ پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم آخری دس میں سے سات ٹیسٹ ہار چکی ہے۔

انضمام الحق کہتے ہیں کہ یونس خان کی وکٹ پہلی ہی گیند پر گرنے سے یقینا بھارتی ٹیم کے حوصلے بلند ہوگئے تھے لیکن باقی ماندہ بیٹسمین بھی کچھ نہ کرسکے جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کی مایوسی بڑھتی چلی گئی اور نتیجہ شکست کی صورت میں سامنے آیا۔

موہالی ٹیسٹ بھی ساتویں اور آٹھویں نمبر کے بیٹسمینوں نے عمدہ بیٹنگ کرکے بچایا تھا اگر ایک سیشن میں وکٹ نہیں گرتی تو میچ ڈرا کیا جاسکتا تھا۔

پاکستانی کپتان اسپنرز کی کارکردگی سے بھی مایوس ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایڈن گارڈنز میں انہیں اچھی کارکردگی دکھانی چاہیے تھی۔ انہوں نے تین تیز بولرز کھلانے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ دیکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا لیکن محمد خلیل اچھی بولنگ نہ کرسکے۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اسپن ہوتی ہوئی وکٹ پر کمبلے کو کھیلنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

پاکستانی کپتان کہتے ہیں کہ بنگلور کی وکٹ دیکھ کر ٹیم میں یقیناً تبدیلی کی جائے گی۔

شعیب اختر کے ٹیم میں شامل ہونے کے بارے میں سوال پر انضمام الحق کا انداز تبدیل ہوا اور وہ سوال کرنے والے صحافی سے کہنے لگے کہ مجھے اس کے آنے کا نہیں پتہ آپ کو معلوم ہوگا۔

بھارتی کپتان سوروگنگولی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف آخری پانچ ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انیل کمبلے ایک ایسا بولر ہے جس کی تعریف کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں امید ہے کہ وہ اپنے کریئر کو چھ سو وکٹوں پر ختم کرے گا۔

سوروگنگولی کے خیال میں آخری دن کی پہلی ہی گیند پر یونس خان کی وکٹ گرنے سے بہت فرق پڑگیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد