’سیریز کرکٹ کی جیت ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر رنبیر سنگھ مہندرا خوش ہیں کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے ذریعے وہ جو مقاصد حاصل کرنا چاہ رہے تھے وہ پوری ہوئے ہیں۔ لیکن وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ جو لوگ اس کی راہ میں رکاوٹ بن رہے تھے یہ سیریز ان کے لیے ایک سبق ہے۔ رنبیر سنگھ مہندرا نے جو ہریانہ اسمبلی کے رکن بھی ہیں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سیریز کا شائقین کو شدت سے انتظار تھا۔ دراصل پاک بھارت سیریز اب تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں جس کی انہیں خوشی ہے۔ رنبیر سنگھ مہندرا نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ کچھ لوگ اس سیریز میں رکاوٹ بن رہے تھے ان کے لیے یہ سبق ہے ۔ یہ کرکٹ اور شائقین کی جیت ہے۔ انہیں کسی بھی لمحے سیریز خطرے سے دوچار ہوتی نظرنہیں آرہی تھی لیکن کچھ معاملات ضرور طول پکڑتے چلے گئے تھے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کے خیال میں بھارتی ٹیم کا دورۂ پاکستان اور ایشیا کپ بڑی اہمیت کا حامل ہوگا۔ رنبیر سنگھ مہندرا نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ٹی وی نشریاتی حقوق کے معاملے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اگر سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے وہ عدالت میں جاسکتا ہے لیکن ان کا مشورہ ہے کہ جو بار بار کورٹ میں جاتے ہیں انہیں سوچنا چاہئے کہ یہ کرکٹ کے مفاد میں نہیں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||