BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 October, 2004, 00:55 GMT 05:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکٹ بورڈ کے عہدیدار معطل
جسٹس موہن
سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس موہن تحقیقات مکمل ہونے تک بی سی سی آئی کے معاملات چلائیں گے
ریاست تامل ناڈو کی ایک عدالت نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نومنتخب عہدیداروں کو انتخاب میں دھاندلی کی بنیاد پر معطل کیا ہے۔

عدالت نے سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کو کرکٹ بورڈ کا عبوری ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس موہن تاحکم ثانی بی سی سی آئی کے معاملات چلائیں گے۔

مدراس ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز یہ حکم نیتاجی کرکٹ کلب کی طرف سے دائر کی جانے والی ایک پیٹیشن پر دیا۔

حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں رنبیر مہندرہ وفاقی وزیر شرد پوار کو ہرا کر بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر جگموہن ڈالمیا نے اپنا فیصلہ کن ووٹ رنبیر مہندرہ کے حق میں استعمال کیا تھا۔

مدراس ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ مسٹر جسٹس موہن کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں نگران مقرر کیا تھا۔ انہیں کہا گیا تھا کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کسی امیدوار یا ووٹر کو نااہل قرار نہ دیں۔

عدالت نے بعد میں یہ حکم کرکٹ بورڈ کی اس یقین دہانی پر واپس لیا تھا کہ کسی امیدوار کو نااہل قرار نہیں دیا جائے گا۔

نیتا جی کرکٹ کلب کی وکیل نلنی چدنمبرن کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے عدالت کو دی گئی یقین دہانی کے باوجود مہاراشٹرہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ارکان کو ووٹ ڈالنے کے لیے نااہل قرار دیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد