BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 29 September, 2004, 15:51 GMT 20:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈین کرکٹ بورڈ کے نئے صدر

News image
رنبیر سنگھ مہندر کو ڈالمیا کی حمایت حاصل تھی۔
انڈیا کے بورڈ آف کرکٹ کنٹرول کے نائب صدر رنبیر سنگھ مہندرا بورڈ کے صدر کے انتخاب میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ مسٹر مہندرا نے ایک ووٹ سے یہ الیکشن جیتا اور فیصلہ کن ووٹ سابق صدر جگ موہن ڈالمیا نے ڈالا۔

اس سے پہلے انتخابات کے طریقہ کار پر اختلاف کی وجہ سے کارروائی میں کئی گھنٹوں کی تاخیر ہوئی۔

اختلافات اس وقت پیدا ہوئے جب بدھ کے روز مدراس کے ہائی کورٹ کے ایک جج کے حکم پر سپریم کورٹ کے ایک سابق جج کلکتہ پہنچے تاکہ وہ بورڈ کے الیکشن کی نگرانی کرسکیں۔ تاہم بورڈ کے سابق صدر ڈالمیا نے انہیں ایسا کرنے سے انکار کردیا اور بعد میں مدراس ہائی کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ دیا اور جج کو الیکشن کی کارروائی میں شامل نہیں کیا گیا۔

سابق صدر جگ موہن ڈالمیا اور ان کے ساتھیوں نے مسٹر مہندرا کی حمایت کی۔

مسٹر مہندرا نے الیکشن کے بعد کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کرکٹ سیاستدانوں سے دور رہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی کامیابی کا یقین تھا اور انہیں امید تھی کہ انہیں سترہ ووٹ مل جائیں گے۔

مسٹر مہندرا کامقابلہ مسٹر پوار سے تھا جنہیں پناجب کی کرکٹ ایسوسی ایشن نے نامزد کیا تھا۔ پنجاب کے کرکٹ بورڈ کے صدر آئی ایس بندرا مسٹر ڈالمیا اور مسٹر مہندرا کے پرانے حریف تھے۔

انڈیا میں کئی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سربراہی کانگریس یا ان کی حلیف جماعتوں کے سیاستدان کرتے ہیں اور مسٹر پوار انہی پر بھروسہ کررہے تھے۔ انہیں ریلوے منسٹر لالو پرساد یادیو کی حمایت بھی حاصل تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد