BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 March, 2004, 09:23 GMT 14:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’میچ فِکسنگ ختم نہیں ہو سکتی‘
News image
سرفراز نواز
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ دنیائے کرکٹ سے میچ فکسنگ ختم نہیں ہو سکتی۔ ہمارے نامہ نگار سہیل حلیم نے راولپنڈی میں سرفراز نواز کا انٹرویو کیا ہے جس کی تفصیل ذیل درج ہے:

سہیل حلیم: سرفراز آپ نے ہمیشہ میچ فکسنگ کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ کیا آپ کے خیال میں اس وقت کرکٹ کلین اور شفاف ہے؟

سرفراز نواز: دیکھئے کرکٹ کبھی بھی کلین نہیں ہو سکتی کیونکہ اس کھیل میں پیسہ بہت ملوث ہو گیا ہے۔ اب تو انڈر ورلڈ کے بڑے نام، جو پہلے فلموں کو سپورٹ کرتے تھے، اب سیاسی جاعتوں کو بھی سپورٹ کر رہے ہیں، وہ بھی اس میں شامل ہو گئے ہیں۔

 رپورٹ میں واضح طور پر درج ہے کہ وسیم کو کرکٹ کے نزدیک نظر نہیں آنا چاہئے۔ کمیشن نے وسیم کو کپتانی سے ہٹایا اور یہ بھی کہا گیا کہ وسیم پر بحیثیت کھلاڑی نظر رکھی جائے اور ریٹائرمنٹ کے بعد وسیم کی کرکٹ میں دخل اندازی بھی ختم کی جائے لیکن ان تمام باتوں کے باوجود اگر موجودہ بورڈ وسیم اکرم کو اپنے گلے سے لگائے گا تو پھر آپ خود سمجھ سکتے ہیں کہ اس کی کیا صورت حال ہے۔

سہیل: کیا آپ کے خیال میں آئی سی سی کی جانب سے میچ فکسنگ کو روکنے کے لئے کئے گئے اقدامات مؤثر ثابت نہیں ہوئے؟

سرفراز: میرے خیال میں آئی سی سی خود بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور اب انڈیا اور پاکستان میں بھی، میچ فکسنگ تو ہمیشہ سے ہی ہے۔ سری لنکا کے دو وزراء یا کرکٹ بورڈ کے افسران کو گاڑیاں دی گئیں جس کے بارے میں کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوئی۔ جنوبی افریقہ کے کرونئے اور ایک اور کھلاڑی کو فکسنگ کی وجہ سے باہر نکالا گیا تھا لیکن وہ دوبارہ کرکٹ میں آ گئے۔ جدیجہ پر بھی ایسے ہی الزامات ثابت ہوئے، اظہرالدین ابھی تک باہر ہیں لیکن جدیجہ کے بارے میں عدالت نے فیصلہ دے دیا کہ انہیں کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہونی چاہئے۔ آپ ہی بتائیں کہ یہ سب کیسے ختم ہو سکتا ہے۔

سہیل: کیا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلی جانے والی موجودہ کرکٹ سیریز شفاف ہے؟

سرفراز: اس سیریز کی دو وجوہات ہیں۔ ایک کشمیر اور دوسری وجہ دونوں ممالک میں دوستانہ تعلقات کا استوار کرنا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ حکومتوں سے عوامی نفرت کو بھی ختم کرنا اس سیریز کا ایک مقصد ہے۔

سہیل: لیکن کیا موجودہ سیریز کلین ہے؟ کیا اب بھی میچ فکسنگ کی گئی ہے؟

 میچ کی پچیں تیار کرنے کے لئے ایک کیوریٹر باہر سے بلا لیا گیا ہے اور جس ٹیم کے حق میں پچ تیار کرنی ہو گی یہ کیوریٹر ویسی ہی پچ بنا دے گا۔

سرفراز: میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میچ فکسنگ کا اس سیریز سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔ یہ محض ایک فرینڈلی اور کشمیر کاز سیریز ہے، اسے چاہے آپ میچ فکسنگ کی طرف لے جائیں یا اسے صاف کر لیں بالآخر نتیجہ آپ کے سامنے ہو گا۔ ایک کیوریٹر باہر سے بلا لیا گیا ہے جو میچوں کے لئے پچیں تیار کرے گا، جس ٹیم کے حق میں پچ تیار کرنی ہو گی یہ کیوریٹر ویسی ہی پچ بنا دے گا۔ جب کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین، سابق کپتان وسیم اکرم کو یہ سب جانتے ہوئے ٹیم کے ہمراہ گراؤنڈ میں بلائیں گے کہ وسیم اکرم اور میانداد کے اختلافات سب پر عیاں ہیں کہ وسیم نے دو یا تین مرتبہ میانداد کو کوچ کے عہدے سے نکلوایا اور پھر آپ جسٹس قیوم کی رپورٹ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اس میں واضح طور پر درج ہے کہ وسیم کو کرکٹ کے نزدیک نظر نہیں آنا چاہئے۔ کمیشن نے وسیم کو کپتانی سے ہٹایا اور یہ بھی کہا گیا کہ وسیم پر بحیثیت کھلاڑی نظر رکھی جائے اور ریٹائرمنٹ کے بعد وسیم کی کرکٹ میں دخل اندازی بھی ختم کی جائے لیکن ان تمام باتوں کے باوجود اگر موجودہ بورڈ وسیم اکرم کو اپنے گلے سے لگائے گا تو پھر آپ خود سمجھ سکتے ہیں کہ اس کی کیا صورت حال ہے۔
 بورڈ کی انوالومنٹ کے بغیر کچھ بھی نہیں ہو سکتا کیونکہ اس کے بغیر جوا آگے نہیں بڑھ سکتا۔

سہیل: تو اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ موجودہ بورڈ بھی پوری طرح ملوث ہے؟

سرفراز: جی ہاں۔۔۔ بورڈ کی انوالومنٹ کے بغیر کچھ بھی نہیں ہو سکتا کیونکہ اس کے بغیر جوا آگے نہیں بڑھ سکتا۔ عوام اور بورڈ کو واضح دکھائی دیتا ہے کہ کوئی کھلاڑی انڈر پار کھیل رہا ہے۔

سہیل: کیا اس کا یہ مطلب سمجھا جائے کہ اگر بورڈ ملوث ہے تو موجودہ سیریز بھی کلین نہیں ہے؟

سرفراز: دو ہزار ایک میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جو سیریزکھیلی گئی تھی تو میں نے ٹیسٹ میچ سے سترہ روز پیشتر یاور سعید صاحب کی موجودگی میں توقیر ضیاء صاحب کو خود بتایا تھا کہ پہلا ٹیسٹ میچ فِکسڈ ہے اور پاکستان یہ میچ تین روز میں ہار جائے گا۔ بعد میں بالکل ایسا ہی ہوا کیونکہ جب میں انگلینڈ سے واپس آیا اور توقیر ضیا صاحب سے پوچھا کہ آپ اس معاملے کی انکوائری کریں کیونکہ جیسا میں نے کہا تھا بالکل ویسا ہی ہوا۔ لیکن کوئی کچھ نہ کر سکا۔

سہیل: کرکٹ کو میچ فکسنگ کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے کیا اقدامات کئے جانے چاہئیں؟
سرفراز: اس کام کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے۔ پہلے تو بین الاقوامی کمیٹیاں بنائی جائیں جو مختلف ممالک میں بال بائی بال میچ دیکھیں اور انڈر پار کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آئی سی سی یا انٹی کرپشن یونٹ میں پیش کیا جانا چاہئے اور الزام ثابت ہونے کی صورت میں کسی بھی کھلاڑی کو کرکٹ سے ہمیشہ کے لئے نکال دینا چاہئے۔ لیکن آپ وسیم اکرم کو دیکھئے، انہیں جرمانہ کیا گیا اور سب کچھ ہوا لیکن اس کے باوجود انہیں دوبارہ کرکٹ میں لایا جا رہا ہے اور کرکٹ کو ایسے کھلاڑیوں سے پاک کرنے کی بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد