BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 25 February, 2004, 00:32 GMT 05:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میچ فکسنگ کے انکشافات
راشد لطیف
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ وہ میچ فکسنگ پر اپنی نئی کتاب میں سنسنی خیز انکشافات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے کھلاڑی اور کرکٹ حکام میچ فکسنگ کے اس کام میں ملوث ہیں لیکن وہ ان کے بارے میں کتاب کی رونمائی ہونے تک کچھ نہیں بتائیں گے۔

لطیف نے اس بات سے اتفاق کیا کہ بین القوامی کرکٹ کونسل کی انسداد بدعنوانی کمیٹی نے بڑی حد تک اس میچ فکسنگ پر قابو پالیا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ کرکٹ پر شرطیں لگانا کھیل کا حصہ ہے۔

لطیف بہت عرصے سے میچ فکسنگ کے خلاف ہیں اور انہوں نے انیس سو پچانوے کے ایک دورے کے دوران کھلاڑیوں ساتھیوں پر جان بوجھ کر میچ ہارنے کے الزامات عائد کئے تھے۔

لطیف انیس سو اٹھانونے میں بین القوامی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر گئے تھے لیکن تین سال بعد وہ ٹیم میں واپس آئے اور کپتانی کے فرائض بھی انجام دئے۔

پینتس سالہ کپتان کا جلد ہیں کرکٹ حکام سے جھگڑا ہو گیا اور انہوں نے عالمی کرکٹ کونسل کوکھیل پر شرطیں لگائے جانے کے بارے میں ایک تفصیلی خط تحریر کیا جس میں پہلے پندرہ اوور میں رن کی تعداد پر بھی شرطیں لگائے جانے کا ذکر کیا گیا تھا۔

گزشتہ ستمبر میں بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کے دوران ایک متنازع کیچ پر اپیل کرنے کی پاداش میں ان پر پانچ میچوں کے لیے پابندی عائد کر دی گئی اور ان کی جگہ کپتانی کے فرائض انضمام الحق نے سنبھال لیے۔

تاہم لگتا ہے اب راشد لطیف کے کیریئر کا اختتام ہو گیا ہے انھیں آئیندہ ماہ ہونے والی پاک بھارت سیریز کے لیے منتخب کئے جانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

لیکن ان کی سرگشت کے چھپنے سے ان کا نام کرکٹ کی دنیا میں کچھ عرصہ تک زیر بحث رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی عام کتاب نہیں ہوگی اس میں میچ فکسنگ کے اوپر بہت سا مواد ہوگا۔

کرکٹ کے میدان میں رونما ہونے والے بہت سے سنسنی خیز انکشافات اس کتاب میں شامل ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد