بی سی سی آئی:صدر کا انتخاب ملتوی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے بدھ کو کلکتہ میں ہونے والی ووٹنگ ملتوی ہو گئی ہے۔ ووٹنگ کے آغاز کے لیے ایک جج کلکتہ پہنچے لیکن صدر کے عہدے سے برخاست ہونے والے جگموہن ڈالمیا نے جج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ جگموہن ڈالمیا اس الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے کیونکہ انہوں نے تین سال تک بی سی سی آئی کی صدارت کی ہے جو یہ عہدہ رکھنے کی زیادہ سے زیادہ مدت ہے۔ جگموہن ڈالمیا اس الیکشن میں ہریانہ کے رنبیر سنگھ مہندر کی حمایت کر رہے ہیں۔ رنبیر سنگھ مہندر کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ کو سیاستدانوں سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔ الیکشن میں نیشنل کانگریس پارٹی کے چیف شرد پوار، رنبیر سنگھ مہندر کے مدِمقابل ہیں۔ پوار کو شمالی پنجاب کی کرکٹ ایسوسی ایشن نے نامزد کیا ہے۔ بی سی سی آئی کی صدارت دنیائے کرکٹ میں ایک اہم عہدہ ہے۔ بھارت میں کھیلوں کے اشتہارات سے حاصل ہونے والی رقم کا تین چوتھائی کرکٹ کے حصے آتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||