آئی سی سی کے ٹکٹ فروخت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی کے دوسرے مرحلے میں ہونے والے تمام میچوں کے سارے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ہونے والے میچوں میں تمائشائیوں کی تعداد نسبتاً کم رہی تاہم منتظمین کا کہنا کہ دوسرے تمام میچوں میں اسٹیڈیم بھر جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں امریکہ جیسی کمزور ٹیموں کے باہر ہوجانے کے بعد ٹکٹوں کے لیے رش پڑ گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں کمزور ٹیموں اور بارش کی وجہ سے کئی میچ بالکل خالی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے۔ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان روز بال اسٹیڈیم پر کھیلنےجانے والے میچ کے سارے ٹکٹ فروخت ہو گئے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق اس میچ کو سولہ ہزار شائقین دیکھنے کے لیے آئیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلنے جانے والے میچ کے تمام ٹکٹ اپریل ہیں میں بک گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||