BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 September, 2004, 15:13 GMT 20:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان اور سری لنکا میدان میں

شعیب ملک
شعیب ملک نے حالیہ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں منگل کو دو میچ کھیلے جارہے ہیں۔اوول کے میدان پر زمبابوے کی ٹیم سری لنکا کے مدمقابل ہوگی جبکہ ایجبسٹن میں پاکستان کا مقابلہ کینیا سے ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کینیا کو پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

پاکستان کا ٹورنامنٹ میں یہ پہلا میچ ہےاور وہ اسے جیتنے کے لئے فیورٹ ہے۔

پاکستان ٹیم ایشیا کپ اور پھر ہالینڈ میں بھارت کو ہراچکی ہے لیکن کوچ باب وولمر کا کہنا ہے کہ ہر میچ نیا میچ ہوتا ہے اور وہ نفسیاتی برتری پر یقین نہیں رکھتے۔

پاکستان کی کارکردگی گزشتہ کچھ عرصے میں بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ لیکن باب وولمر اعتراف کرتے ہیں کہ ’فِنِشنگ‘ کمزور ہے۔

باب وولمر کا کہنا ہے شعیب اختر سے یادگار پرفارمنس کی توقع ہے۔ حالیہ میچوں میں شعیب اختر اس طرح کی بولنگ نہیں کرپائے ہیں جس کے لئے وہ شہرت رکھتے ہیں۔

سنگاکارا
سنگاکارا سری لنکا کے لیے اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں
پاکستان نے ان فٹ شبیراحمد کی جگہ آل راؤنڈر اظہرمحمود کا انتخاب کیا ہے۔ ٹیم میں پہلے سے عبدالرزاق، شاہد آفریدی، رانا نویدالحسن اورشعیب ملک آل راؤنڈر کی شکل میں موجود ہیں۔

پاکستان ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ اوپننگ ہے۔ یاسرحمید اور عمران فرحت تسلسل سے رنز کرنے سے قاصر رہے ہیں۔

ون ڈاؤن پریوسف یوحنا کی جگہ شعیب ملک نے اس ذمہ داری کونبھایا ہے لیکن ایک بڑے اسکور کے لئے انضمام الحق اور یوسف یوحنا پر ہی پاکستان ٹیم کی امید بندھی رہتی ہے۔

کینیا کی ٹیم کو ورلڈ کپ ہیرو کالنز اوبویا اور مورس اوڈمبے کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ اوڈمبے کا کریئر میچ فکسنگ قضیئے کی نذر ہوگیا ہے۔

سری لنکا کی ٹیم بھی پاکستان کی طرح ٹورنامنٹ میں پہلا میچ کھیلے گی جبکہ زمبابوے کی ٹیم پہلا میچ انگلینڈ کے خلاف152 رنز سے ہارچکی ہے۔

سری لنکا ایشیا کپ جیتنے اور پھر جنوبی افریقی ٹیم کو بری طرح شکست دینے کے بعد انگلینڈ آئی ہے۔

مرلی دھرن کی عدم موجودگی کے باوجود اس کے حوصلے بلند ہیں۔ دوسری جانب پندرہ سفید فام کھلاڑیوں کی بغاوت نے زمبابوے کی ٹیم کو مشکل سے دوچار کردیا ہے اور وہ حریف ٹیموں کے لئے ترنوالہ ثابت ہورہی ہے۔

یہ بات غیرمتوقع نہیں کہ جس طرح کینیا کو راستے سے ہٹاتے ہوئے پاکستان اور بھارت فیصلہ کن گروپ میچ کھیلیں گے اسی طرح انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد