BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 September, 2004, 10:27 GMT 15:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگلینڈ جیت گیا
کولنگوڈ
کولنگوڈ نے سب سے زیادہ سکور کیا
انگلینڈ میں آئی سی سی چیمپین ٹرافی یا کرکٹ منی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں انگلینڈ نے زمبابوے کو ایک سو باون رن سے ہرا دیا ہے۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو ننانوے رن بنائے تھے۔

انگلینڈ کے کپتان مائکل وان نے میچ کے بعد انٹرویو میں کہا کہ بیٹنگ میں کچھ غلطیوں سے بچا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ وہ میچ جیت گئے کیونکہ اس طرح کہ ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ کا امکان ہوتا ہے۔

انہوں نے ٹیم کی بالنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کی طرف سے سٹیو ہارمیسن نے تین اور ڈیرن گف نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

انگلینڈ اور زمبابوے کے درمیان یہ میچ گزشتہ روز بارش کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا اور ہفتے کو میچ وہیں سے شروع ہوا جہاں یہ گزشتہ شام کو روک دیا گیا تھا۔

آج صبح کولنگ ووڈ اور جانز نے کھیل کا آغاز کیا۔ جانز 38 رن بناکر آؤٹ ہو گئے۔ کولنگ ووڈ نے نہایت جارحانہ کھیل کا آغاز کیا اور وہ آوٹ نہیں ہوئے۔ انہوں نے 93 گیندوں پر اسی رن بنائے۔

ہفتے کو انگلینڈ کی طرف سے تریسکوتھک اور سولنکی نے کھیل کا آغاز کیا تھا۔ تریسکوتھک اور وان جلد آؤٹ ہو گئے۔ لیکن سولنکی نے اپنی اچھی کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری بنائی۔

ایک سو چودہ کے اسکور پر سٹراس آؤٹ ہو گئے اور اس کے بعد ایک سو تئیس پر فلنٹاف آؤٹ ہو گئے۔ تاہم سولنکی نے رن بنانے کی رفتار کو کم نہیں ہونے دیا اور کولنگ وڈ کے ساتھ مل کر اجتماعی سکور کو ایک سو انسٹھ تک پہنچا دیا۔ اس موقعہ پر سولنکی 66 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی ٹیم: ٹریسکوتھک، سولنکی، مائیکل وان، سٹراس، کولنگ ووڈ، فلنٹاف، جانز، ایشلے جائلز، وارف، گاف، ہارمیسن، اینڈرسن، بیٹی اور میگراتھ۔

زمبابوے: چگمبورا، ابراہیم، ہونڈو، مارگویدے، میٹ سکنیری، موپاریوا، نکالا، پنینگارا، رینسفولڈ، سی بانڈا، ٹیبو، ٹیلر، اٹھسیا اور ورمیولن۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد