آئی سی سی ایوارڈ 2004 | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے راہول دراوڑ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سال کے بہترین کرکٹر اور سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کی کی ٹرافیاں دی گئیں۔ لندن کے الیگزنڈر پیلس میں ہونے والی آئی سی سی کی اس تقریب میں برطانیہ کے 26 سالہ آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کو ’ون ڈے پلیئر آف دی ایئر‘ یعنی اس سال میں ایک روزہ میچوں کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا ہے۔ آز مائشی مدت کے دوران فلنٹوف نے بارہ میچ کھیلے ان میں پانچ سو اکیاون رن اسکور کئے اور بارہ وکٹ لیے۔ بائیں ہاتھ سے بال کرانے والے بھارت کے تیز رفتار بالر عرفان پٹھان کو سال کے سب سے اچھے ابھرتے ہوئے کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈز اگست 2003 اور جولائی 2004 کے درمیان کھلاڑیوں کی کارگردگی کی بنیاد پر دیے گئے ہیں۔ ان ایوارڈز کو کرکٹ کے آسکر ایوارڈ کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ آسٹریلیا کے سائمن ٹوفل کو ایمپائر آف دی ایئر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ جب کہ اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کو دیا گیا۔ انعام ملنے کے بعد فلنٹوف نے کہا کہ اگر کوئی مجھے تین سال پہلے یہ بتاتا کہ میں کھیل کے اس مقام تک پہنچوں گا اور ایک دن سال کے بہترین کھلاڑی کا انعام حاصل کروں گا تو میں کبھی اس پر یقین نہ کرتا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||