BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 September, 2004, 09:22 GMT 14:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت نے کینیا کو ہرا دیا
 گنگولی
گنگولی نے سب سے زیادہ نوے سکور کیا
آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کے گروپ سی کے ایک میچ میں بھارت نے کینیا کو اٹھانوے رن سے ہرا دیا ہے۔

روز باؤل میں کھیلے جانے والے میچ میں کینیا نے بھارت کے دو سو نوّے سکور کے جواب میں پچاس اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بانوے رن بنائے۔

فاسٹ بالر عرفان پٹھان نے دو، اجیت اگرکارنے ایک اور سپنر ہربجن سنگھ نے تین وکٹیں لیں جبکہ کینیا کے ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

اس سے پہلے بھارت نے چار وکٹوں کے نقصان پر پچاس اوور میں دو سو نوے رن بنائے تھے۔

اس اننگز کی خاص بات محمد کیف اور راہول ڈراوڈ کے درمیان آخری سات اوور میں ستتر رن کی شراکت ہے۔ ڈراوڈ تیس اور کیف انچاس رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

کپتان سوروو گنگولی نے سب سے زیادہ نوّے رن بنائے۔ وی وی ایس لکشمن اناسی رن پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کو آج صبح کینیا نے ٹاس جیت کر کھیلنے کی دعوت دی تھی۔
بھارت کی طرف سے کپتان گنگولی اور سہواگ نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔
لیکن سہواگ صرف سترہ رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ سہواگ کے آؤٹ ہو جانے کے بعد لکشمن کھیلنے آئے ہیں۔یوراج سنگھ نے نو رن بنائے۔

بھارت کے تیز بالر لکشمی پتی بالا جی زخمی ہونے کی وجہ سے اس سیریز میں نہیں کھیل سکیں گے ۔ تاہم ان کی غیر موجودگی کے باوجود بھارت کو کینیا کی ٹیم پر برتری حاصل ہے۔

کینیا کی ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار دونوں طرح کے کھلاڑی ہیں۔ لیکن ان کی ٹیم میں کولز ابویا اور میوریز اوڈنبے نہیں کھیل رہے جو عالمی کپ میں کینیا کے اہم ترین کھلاڑی تھے۔

اوڈنبے پر ایک جواری سے پیسہ لینے کے الزام میں پانچ سال کی پابندی ہے لہذا کینیا کی ٹیم کپتان سٹیو ٹیکولو پر زیادہ انحصار کرے گی۔

بھارتی ٹیم: سورو گنگولی، اجیت اگارکر، امیت بھنداری، راہول ڈریوڈ، روہن گواسکر، محمد کیف، دنیش کا رتک، انیل کمبلے، وی ایس لکشمن، اشیش نہرا، عرفان پٹھان، وریندر سہواگ، ہربجھن سنگھ اور یوو راج سنگھ۔

کینیا کی ٹیم: سٹیو ٹیکولو، جوزفیٹ ابابو، راغب آغا، ہتیش مودی، تھامس اڈویو، پیٹر اونگونڈو، لیمک اونیانگو، کینیڈی اوٹینو، میورس اوما، بریجال پٹیل، ملہار پٹیل، راویندو شاہ، مارٹن سوجی اور ٹونی سوجی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد