BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 September, 2004, 08:19 GMT 13:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت کینیا آمنے سامنے

سورو گنگولی
سورو گنگولی
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ سی میں، جسے ماہرین گروپ آف ڈیتھ قرار دے رہے ہیں، سورو گنگولی کی بھارتی ٹیم کینیا کے مقابلے پر آ رہی ہے۔

بھارت اور کینیا کے درمیان یہ میچ روزباؤل کے میدان پر کھیلا جائے گا۔ قرطاس پر بھارتی ٹیم اپنی حریف ٹیم سے کہیں زیادہ مضبوط دکھائی دیتی ہے۔

لیکن مبصرین کینیا کی طرف سے بھرپور مزاحمت کو خارج از امکان نہیں سمجھتے جس کی وجہ بھارتی ٹیم کی موجودہ کارکردگی ہے۔

ایک ایسی ٹیم جس نے لگاتار نو میچ جیت کر ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کی اور پاکستان کے خلاف اسی کے میدانوں پر ون ڈے سیریز جیتی اسوقت غیرمستقل مزاجی کا شکار ہے۔

ایشیا کپ کے فائنل میں اسے سری لنکا نے مات دی اس سے قبل پاکستان نے اسے شکست دی۔

ہالینڈ کے ٹورنامنٹ میں اسے پاکستان کے ہاتھوں ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پہلے دو میچ ہارنے کے بعدگنگولی نے آخری میچ جیتااور پست حوصلوں کو کسی حد تک بحال کیا۔

لیکن آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں اسے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے کڑے چیلنج کا سامنا ہے جس نے باب وولمر کی رہنمائی میں کارکردگی کو بہتر بنایا ہے۔

بھارتی ٹیم کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بیٹنگ ہے۔ وہی بیٹنگ جو اس کی جیت کا ٹریڈ مارک رہی ہے لیکن اسوقت بھارتی بیٹسمین رنز کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔

سچن تنڈولکر کہنی کی تکلیف کے سبب ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ ان حالات میں بھارت کو اپنے سب سے قابل اعتماد بیٹسمین راہول ڈریوڈ سے بڑی امیدیں ہیں جو مشکل حالات میں بڑی اننگز کھیلنے کے فن سے بخوبی آشنا ہیں۔

کینیا کی ٹیم بھارتی بیٹنگ کی موجودہ صورتحال سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہے لیکن اس کے لئے اسے غیرمعمولی کارکردگی دکھانی ہوگی جو وہ جنوبی افریقہ میں منعقدہ ورلڈ کپ میں دکھا چکی ہے۔

کینیا کی ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی میں اہم کردار ادا کرنے والے کالنز اوبایا موجودہ ٹیم میں نہیں ہیں ان کے علاوہ تجربہ کار مورس اوڈمبے میچ فکسنگ کی پاداش میں ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔

کینیا کی ٹیم ایک بڑے اسکور کے لئے کپتان اور تجربہ کار بیٹسمین اسٹیو ٹکولو کی طرف نگاہیں لگائے بیٹھی ہے لیکن مبصرین بیس سالہ باصلاحیت تیز بولر رغیب آغا سے اچھی کارکردگی کی توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد