BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 September, 2004, 09:56 GMT 14:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ 210 رن سے شکست
کرکٹ
ایسٹل نے پہلی سنچری بنائی ہے
انگلینڈ میں آئی سی سی چیمپین ٹرافی یا کرکٹ منی ورلڈ کے پہلے روز امریکہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں نیوزی لینڈ نے امریکہ کو210 رن سے ہرا دیا ہے جبکہ انگلینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

امریکہ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوور میں 347 رن بنائے جس میں ان کے بلے باز ایسٹل کی شاندار سنچری شامل تھی۔

نیوزی لینڈ ابتدا میں مشکلات کا شکار ہو گیا تھا لیکن ایسٹل نے ایک سو اکاون بالوں پر ایک سو پینتالیس رن بنا کر امریکہ کے لیے ایک مشکل ہدف مقرر کیا۔

فلیمنگ اور ایسٹل نے کھیل کا آغاز کیا تھا۔ کپتان فلیمنگ سولہ رن بنا کر ریڈ کی گیند پر رومیرو کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

فلیمنگ کے بعد مارشل کھیلنے آئے تھے

News image
سولنکی کی مسلسل شاندار کارکردگی
اور وہ صرف گیارہ رن بناکر ڈیسائی کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔ مارشل اور فلیمنگ کے آوٹ ہوجانے کے بعد سٹائرس اور ایسٹل کے درمیان 163 رن کی شراکت ہوئی ۔ دو سو چھ کے اسکور پر سٹائرس آوٹ ہوئے۔ ان کا کیچ اعجاز علی نے سٹیپل کی گیند پر لیا۔ اس موقعہ پر کرینز صرف تین رن بنا کر آوٹ ہو گئے۔

جواب میں امریکی ٹیم ایک 137 کے اجتماعی سکور پر 43 اوور میں آوٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کے بالر اورم نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

انگلینڈ کی طرف سے تریسکوتھک اور سولنکی نے کھیل کا آغاز کیا۔ تریسکوتھک اور وان جلد آوٹ ہو گئے۔ لیکن سولنکی نے اپنی اچھی کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری بنائی۔

ایک سو چودہ کے اسکور پر سٹراس آوٹ ہو گئے اور اس کے بعد ایک سو تیئس پر فلنٹاف آوٹ ہو گئے۔ تاہم سولنکی نے رن بنانے کی رفتار کو کم نہیں ہونے دیا اور کولنگ وڈ کے ساتھ مل کر اجتماعی سکور کو ایک سو انسٹھ تک پہنچا دیا۔ اس موقعہ پر سولنکی 66 رن بنا کر آوٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی ٹیم ہر شعبے میں مضبوط نظر آتی ہے اور حالیہ دنوں میں ہونے والے میچوں میں انہوں نے ویسٹ انڈیز اور بھارت کے خلاف کامیابیاں حاصل کئیں ہیں۔ تاہم نیٹ ویسٹ چیلنچ ٹرافی کے آخری میچ میں انگلینڈ کی ٹیم بھارت سے ایک ’لوسکورنگ میچ‘ میں شکست کھا گئی تھی۔

زمبابوے کی ٹیم نے اپنے گزشتہ اکیس ایک روزہ میچوں میں سے صرف دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم: ٹریسکوتھک، سولنکی، مائیکل وان، سٹراس، کولنگ ووڈ، فلنٹاف، جانز، ایشلے جائلز، وارف، گاف، ہارمیسن، اینڈرسن، بیٹی اور میگراتھ۔

زمبابوے: چگمبورا، ابراہیم، ہونڈو، مارگویدے، میٹ سکنیری، موپاریوا، نکالا، پنینگارا، رینسفولڈ، سی بانڈا، ٹیبو، ٹیلر، اٹھسیا اور ورمیولن۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم: ایسٹل ، بٹلر، کرینز، فلیمنگ ، ہیرس، میکلم ، مارشل، ملز، اورم، پاپس، سٹارس، ٹفنی اور وٹوری۔

امریکی ٹیم: ایلگزنڈر، جانسن، سٹیپل، مسیحا، راشد ضیاء، لیمبارٹ، اعجاز علی، نصیر اسلام، ناصر جاوید، ایچ آر جانسن، بلیک، ریڈ، رومیرو اور ڈیسائی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد