اصل مقابلے تو ابھی ہوں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی انیسویں ٹیم کے طور پر میدان میں اترنے والی امریکی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف210 رنز کی شکست پر کسی کو حیرت نہیں ہوئی ہے کیونکہ کرکٹ میں وہ نووارد ہے۔ اگرچہ امریکی بولرز ابتدا میں نیوزی لینڈ کی دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے لیکن نیتھن ایسٹل اور اسکاٹ اسٹائرس کے درمیان 163رنز کی شاندار شراکت نے میچ کو اپنے حق میں کرلیا۔ ان دونوں کی شاندار بیٹنگ نے نیوزی لینڈ کا اسکور رنز تک پہنچادیا جو امریکہ کی ناتجربہ کار ٹیم کےحاصل کرنا دشوار تھا۔ ایسٹل فٹنس مسائل سے قابو پاچکے ہیں اور انہوں نے145 ناقابل شکست رنز کے ذریعے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے خود کو تیار کرلیا۔ اسٹائرس نے 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن امریکی بولنگ کو بے بسی کی تصویر بنانے والے کریگ مک ملن تھے جنہوں نے صرف27 گیندوں پر 7چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے64 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ امریکہ نے52 رنز کا اچھا آغاز کیا تھا لیکن جیکب اورم نے پانچ وکٹوں کی عمدہ پرفارمنس سے اس کی بیٹنگ بکھیر کر رکھ دی۔ رہی سہی کسر ویٹوری نے تین وکٹوں کے ساتھ پوری کردی اور پوری ٹیم صرف 137رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس میں سب سے زیادہ39 رنز ویسٹ انڈیز کی طرف سے ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلنے والے کلیٹن لیمبرٹ کے تھے جو امریکی ٹیم کےسب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ اسوقت ان کی عمر42 برس ہے۔ جیسا کہ عام خیال یہی ہے کہ امریکی ٹیم اپنی ناتجربہ کاری کے سبب آسٹریلیا کے خلاف بھی ترنوالہ ثابت ہوگی اس گروپ کا فیصلہ کن میچ توقعات کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ افتتاحی روز انگلینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش سے متاثر ہوا اور اب ہفتے کو دوبارہ شروع ہوگا۔ جب بارش نے کھیل روک دیا۔اسوقت انگلینڈ نے38 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر198 رنز بنائے تھے۔ زمبابوے کی ٹیم اسوقت شدید بحران سے دوچار ہے لیکن اس کے بولرز انگلش بیٹسمینوں کو قابو کرنے میں بڑی حد تک کامیاب رہے اگر وکرم سولنکی نصف سنچری نہ بناتے تو میزبان ٹیم کی حالت مزید خراب ہوتی۔ اس گروپ میں بھی اصل مقابلہ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہے۔ کرکٹ کے مبصرین اور تجزیہ نگاروں نے ستمبر میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر تنقید کی ہے جس کا سبب وہ موسم کو بتاتے ہیں۔ کسی زمانے میں انگلینڈ موسم اور بوتھم کے لئے مشہور تھا بوتھم اب تاریخ بن چکے ہیں لیکن کرکٹ کے لئے اب بھی موسم سے بچنا محال ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||