BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 September, 2004, 09:28 GMT 14:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کی کینیا پر فتح
شعیب ملک
شعیب ملک
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں بدھ کو ایجبیسٹن میں کھیلے جانے والے کرکٹ میچ میں پاکستان نے کینیا کو سات وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان نے 18.3 اوور میں پچانوے رن بنا کر اپنا ہدف مکمل کر لیا۔

کینیا نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 32 اوور میں 94 رن بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔

پاکستان کی طرف سے یاسر حمید اور عمران فرحت نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ کینیا کے ایم اے سوجی اور ٹی ایم اوڈویو نے بولنگ شروع کی۔

یاسر حمید آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو پینتالیس گیندوں میں چالیس رن بنا کر سوجی کی گیند پر سوجی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد شعیب ملک صفر رن پر آگا کی گیند پر تکولو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جنہوں نے تین رن بنائے آگا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

پاکستانی کپتان نےٹاس جیت کر کینیا کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کینیا کی طرف سے آر ڈی شاہ اور کے او اوٹیانو نے اننگز کا آغاز کیا ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے شعیب اختر اور نوید الحسن نے بولنگ شروع کی۔

کینیا کے آر ڈی شاہ صفر رن پر پاکستان کے نوید الحسن کی گیند پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد اوما شاہد آفریدی کی گیند پر معین خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے تئیس رن بنائے۔

کینیا کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی اوٹیانو تھے جو تینتیس رن بنا کر شعیب ملک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ ان کے بعد کپتان ایس او تکولو کو شعیب ملک نے ہی صفر رن پر بولڈ کر دیا۔

کینیا کے آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی ٹی ایم اوڈویو تھے جو صفر رن پر آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ان کے بعد بی جے پٹیل ایک رن بنا کر شاہد آفریدی ہی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

بی جے پٹیل کے بعد آر جی آگا کو شعیب ملک نے بولڈ کر دیا۔ انہوں نے بھی صرف ایک ہی رن بنایا۔

آگا کے بعد ایم ایل پٹیل آؤٹ صفر کے سکور پر شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ان کے بعد ایم اے سوجی یاسر حمید کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ وہ بھی کوئی رن بنانے میں ناکام رہے۔

کینیا کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی پی جے اوگونڈو تھے۔ انہیں بھی شاہد آفریدی نے بولڈ کر دیا۔ وہ صرف دو رن بنا سکے۔

پاکستان: یاسر حمید، عمران فرحت، شعیب ملک، انضمام الحق (کپتان)، یوسف یوحنا، شاہد آفریدی، عندالرزاق، معین خان (وکٹ کیپر)، نوید الحسن، محمد سمیع، شعیب اختر

کینیا: اوٹیانو (وکٹ کیپر)، آر ڈی شاہ، ایم اے اوما، ایس او تکولو (کپتان)، ایچ ایس مودی، ٹی ایم اوڈویو، آر جی آگا، بی جے پٹیل، ایم ایل پٹیل، ایم اے سوجی، پی جے اوگونڈو

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد