BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 September, 2004, 01:25 GMT 06:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز آمنے سامنے

News image
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں بدھ پندرہ ستمبر کو پاکستان اور کینیا کےدرمیان بارش کی وجہ سے ملتوی ہوجانے والا میچ دوبارہ کھیلا جائے گا جبکہ بنگلہ دیش کا مقابلہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے ہوگا۔

پاکستان اور کینیا کے درمیان میچ مقررہ وقت سے تیس منٹ قبل ایک دن کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کل ہوا تھا کیونکہ پیر اور منگل کی رات ہونے والی بارش کی وجہ سے بالروں کے رن اپ پر پھسلن تھی اور ایمپائروں کا خیال تھا کہ میچ ممکن نہیں ہے۔

ادھر بدھ کو بنگلہ دیش کی ٹیم روزباؤل میں ویسٹ انڈیز کے سامنے ہوگی اور عام خیال یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ برائن لارا اور ان کے ساتھی بنگلہ دیش کو ہرا دیں گے۔

تاہم ویسٹ انڈیز کے لئے انگلش سیزن کسی بھیانک خواب سے کم نہیں رہا۔ اسے انگلینڈ کے ہاتھوں تمام چاروں ٹیسٹ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن ون ڈے میچوں میں وہ بہتر کھیلی۔ اس نے سہ فریقی ون ڈے سیریز کا فائنل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جبکہ اس سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم بھی شامل تھی۔

مبصرین حیران ہیں کہ اس وقت ویسٹ انڈیز کی ٹیم باصلاحیت بیسٹمینوں پر مشتمل ہونے کے باوجود حریف بولرز کو اپنے حصار میں کیوں نہیں لے لیتی؟ کرس گیل، شیونرائن چندرپال، رام نریش سروان اور برائن لارا کسی بھی ٹیم کے لئے آئیڈیل بیٹنگ لائن سمجھی جاتی ہے لیکن مستقل مزاجی کے فقدان کے سبب وہ اپنی دھاک بٹھانے میں پوری طرح کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

کرس گیل بڑی اننگز کھیلنے میں مہارت رکھتے ہیں اور جب تک کریز پر ہوں بولرز کی پریشانی ان کے چہروں سے عیاں رہتی ہے لیکن کبھی وہ اپنی وکٹ خود گنواکر پویلین کی راہ لے لیتے ہیں۔

اس وقت ویسٹ انڈیز کا سب سے بڑا مسئلہ اس کی بولنگ ہے حالیہ دنوں میں کئی بولرز آزمائے جاچکے ہیں لیکن ویسٹ انڈیز کو تا حال کوئی اتنا اچھا بولر نہیں مل سکا جو ماضی میں اس ٹیم کا ایک مضبوط پہلو ہوا کرتا تھا۔

ماضی کے عظیم بیٹسمین ویوین رچرڈز اور موجودہ کپتان برائن لارا کے درمیان اختلافات اور بیان بازی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہےجس کے اثرات ٹیم پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

ادھر بنگلہ دیشی ٹیم ایک جیسی غلطیاں کرنے میں پختہ ہوگئی ہے جنہیں دور کرنے کی کوشش میں واٹمور کے پست حوصلے ان کے چہرے سے ظاہر ہونے لگے ہیں۔
گروپ بی کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو توقعات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان اوول پر کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد