ویسٹ انڈیز 138 رن سے جیت گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں بدھ کو کھیلے جانے والے ایک کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے 269 کے جواب میں 131 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں ویسٹ انڈیز 138 رن سے فاتح رہا۔ بنگلہ دیش کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی جاوید عمر تھے جو دو رن بنا کر ڈلن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ا کے بعد محمد اشرفل دس رن بنا کر بریڈشاء کی گیند پر ڈلن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ نفیس اقبال بنگلہ دیش کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جو دو رن بنا کر ڈلن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ان کے بعد راجن صالح بھی صرف سات رن ہی بنا سکے اور انہیں ڈلن نے بولڈ کر دیا۔ راجن کے بعد خالد مشعود بھی کوئی رن نہ بنا سکے اور ڈلن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد آفتاب احمد اکیس رن بنا کر براوو کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ بنگلہ دیش کے آؤٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی مشفق الرحمٰن تھے جو اکیس رن بنا کر سامی کی گیند پر ایس جوزف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد محمد رفیق بارہ رن بنا کر ڈلن کی گیند پر سامی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ بنگلہ دیش کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی بالترتیب تاپوش بیئسیا اور نظم الحسین تھے۔ ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوور میں 269 رن بنائے اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے ویویل ہائنڈز اور کرس گیل نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ بنگلہ لایش کی طرف سے نظم الحسین اور تاپوش بیئسیا نے بولنگ شروع کی۔ کرس گیل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہتر گیندوں میں پچاس رن بنائے اور ان کے بعد ہائنڈز نے بھی بانوے گیندوں میں ففٹی مکمل کی۔ ہائنڈز بیاسی رن بنا کر تاپوش بیئسیا کی گیند پر نظم الحسین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ہائنڈز کے بعد کرس گیل ننانوے رن بنانے کے بعد تاپوش بیئسیا کی گیند پر خالد مشعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی برائن لارا تھے جو بیس رن بنا کر بیئسیا کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||