سری لنکا جیت گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا نے زمبابوے کے ایک ایک سو اکیانوے رن کا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر چوالیسویں اوور میں حاصل کر کے میچ چار کٹوں سے جیت لیا ہے۔ اُپل چندنا اور دِلشن نے بالترتیب بیس اور پچیس رن بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی طرف سے سب سے زیادہ سکور کپتان اٹاپٹو نے کیا جنہوں نے تینتالیس رن بنائے۔ سری لنکا کی اننگز کا آغاز زیادہ اچھا نہیں ہوا اور اس کے دونوں اوپنر دس سکور پر آؤٹ ہو گئےتھے اور تیسری وکٹ چون کے سکور پر گری۔ جے سوریا صرف دو رن بنا سکے جبکہ گونا وردنے نے چار رن بنائے۔ اس سے پہلے زمبابوے آئی سی سی مقابلوں میں سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انتالیس اوور اور ایک گیند پر ایک سواکیانوے رن بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ زمبابوے کی طرف سے ای چِگومبورا نے ستاون رن بنا کر سب زیادہ سکور کیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ سری لنکا کے تیز بالروں واس نے ایک اور زویسا اور معروف نے تین تین وکٹیں لی ہیں۔ سپِنر چندنا نے دو اور جے سوریا نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ میچ میں تیسری وکٹ لے کر زویسا نے ایک روزہ میچوں میں اپنے کیریئر کی سو وکٹوں مکمل کر لی ہیں۔ سری لنکا کی ٹیم زمبابوے کی ٹیم |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||