BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی کرکٹر، عالمی معیار کے معاوضے
سچن تندولکر
بھارت کے مایہ ناز بلے باز سچن تندولکر
کرکٹ کھیلنے والے دیگر ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی ٹیسٹ کرکٹروں کو اسی ماہ سے سنٹرل کنٹریکٹ دیئے جا رہے ہیں۔

ان معاہدوں کی رو سے کھلاڑیوں کو تین درجوں میں رکھا جائے گا۔ پہلی کیٹگری میں آنے والے ٹاپ پلیئرز کو سالانہ ساٹھ لاکھ روپے یا اکہتر ہزار چھ سو پاؤنڈ ملیں گے جبکہ درمیانے درجے پر آنے والے کھلاڑیوں کو اس سے نصف رقم معاوضے کے طور پر دی جائے گی۔

تیسری کیٹگری میں آنے والے کھلاڑیوں کو سالانہ صرف سترہ ہزار نو سو پاؤنڈ کے برابر رقم ادا کی جائے گی۔

اس کے علاوہ تمام کھلاڑیوں کو انفرادی میچوں کا معاوضہ بھی ادا کیا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر انیل کمبلے نے کہا ہے کہ اس پیش رفت سے کھلاڑیوں کو زیادہ تحفظ ملے گا۔

ان معاہدوں کا باضابطہ اعلان بھارتی کرکٹ کے چیف جگ موہن ڈالمیا نئی دہلی میں اٹھارہ اور انیس جولائی کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اجلاس میں کریں گے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری کرون اکارن نیئر نے بتایا ہے کہ معاوضے کے اعتبار سے کی گئی کھلاڑیوں کی درجہ بندی کا معاملہ گزشتہ دو برس سے زیرِ غور تھا اور اس کا اطلاق سری لنکا میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہو گا۔

یہ ٹورنامنٹ سولہ مئی سے یکم اگست تک کھیلا جائے گا۔

اب تک بھارتی کھلاڑیوں کو محض انفرادی میچوں کی فیس ادا کی جاتی تھی۔

ان معاہدوں کی تجدید ہر برس کی جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد