پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کادورہ کریگی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اس کی کرکٹ ٹیم فروری میں بھارت کا دورہ کرے گی اور تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اس بارے میں کہا ہے کہ ’بھارتی کرکٹ بورڈ نے پچیس فروری سے پاکستانی ٹیم کی میزبانی پر اصولی آمادگی ظاہر کی ہے‘۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ چھ ہفتے کا دورہ ہو گا جس کے دوران ٹیسٹ پہلے کھیلے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بھارتی ٹیم سن دو ہزار چھ کے دوران انہی دنوں پاکستان کا جوابی دورہ کرے گی جن میں پاکستانی ٹیم بھارت کا دورہ کرنے والی ہے۔‘ انیس سو ننانوے کے بعد پاکستان کا یہ بھارت کا پہلا دورہ ہوگا۔ دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات پانچ سال کے وقفے کے بعد اس وقت از سرِنو بحال ہوئے تھے جب اس سال مارچ میں بھارتی ٹیم پاکستان آئی اور تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلے۔ شہریار خان نے بتایا کہ نومبر میں بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر بھی ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||