’پاکستان کا مستقبل تابناک ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوچ باب وولمر نے کہا ہے کہ بنگور ٹیسٹ میں کامیابی ٹیم کے بعد پاکستانی ٹیم کا مستقبل شاندار نظر آتا ہے۔ باب وولمر نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان کی ٹیم اب اپنے عروج کو پہنچ رہی ہے اور بنگلور میں ہونے والے ٹیسٹ میں جیت سے ٹیم کو آگے چل کر بہت فائدہ ہوگا۔ وولمر نے کہا کہ جب سے انہوں نے پاکستانی ٹیم کی باگ دوڑ سنھبالی ہے ، اٹھ ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں اور بنگلور ٹیسٹ ایک موقع ہے جب ٹیم کے ہر کھلاڑی نے اپنا کردار ادا کیا اور نتیجہ ان کے حق میں ہے۔ باب وولمر نے کہا اس دورے کے دوران پاکستان نے سنجیدہ کرکٹ کھیلی ہے ۔ پہلے اس نے ایک شاندار فائٹ بیک کے ذریعے میچ بچایا۔ باب وولمر نے کہا اگر دوسرے میچ میں پاکستان اگر تیسرے دن میچ پر اپنی گرفت نہ کھو دیتا تو وہ میچ بھی جیتا جا سکتا تھا۔ وولمر نے کہا انڈیا جیسی ٹیم کو ان کی اپنی سرزمین پر ہرانا کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے۔ پاکستان کوچ نے کہا کہ ایسے دعوؤں نے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کا دورہ کرنے والی ٹیموں میں سے سب سے کمزور ہے، پاکستانی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ وولمر نے کپتان انضمام الحق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انضمام اس وقت اپنے عروج پر ہیں۔ وولمر نے یونس خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے نقادوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان عمران خان نے پاکستانی ٹیم کی بنگلور میں جیت کی تعریف کرتے ہوئے اس کو عظیم کامیابی قرار دیا۔ عمران خان نے کہا کسی بھی ٹیم کے لیے سیریز میں ایک میچ ہار کر دوبارہ سیریز میں واپس آنا بہت ہی مشکل کام ہوتا ہے لیکن پاکستانی ٹیم نے ایسا کر دیکھایا۔ عمران خان نے انضمام الحق کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کپتان کے طور اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور اپنے سوویں ٹیسٹ میچ کو یادگار بنایا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||