بھارت سے جیتنے آئے ہیں: باب وولمر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے موہالی میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بہتری کی طرف گامزن ہے۔ البتہ انہوں نے کہا کہ ٹیم کوبتایا کہ مطمئن ہونے کی گنجائش نہیں ہے۔ ’میں نے انہیں بتایا ہے کہ میچ کو برابری پر کھیل کر مطمعن نہیں ہو جانا، ہم تو یہاں سیریز جیتنے آئے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ موہالی میں میچ کی برابری صحیح سمت میں ایک قدم ہے لیکن ٹیم اس طرح کے قدم تواتر کے ساتھ اٹھاتے رہنا چاہیے۔ باب وولمر جب سے پاکستان کی ٹیم کے منیجر بنے ہیں پاکستان نے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی ہے اور اس کو ون ڈے سیریز میں کچھ کامیابیاں ملی ہیں۔ باب وولمر نے کہا ہے کہ جب موہالی ٹیسٹ کے پانچویں روز وہ ٹیم کے ساتھ میدان میں پہنچے تو ٹیم میں یہ موڈ تھا کہ انہوں نے یہ میچ کسی صورت نہیں ہارنا۔ انہوں نے کہا کہ کامران اکمل اور عبدالرزاق نے شاندار بیٹنگ کی ۔ باب وولمر نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ کامران اکمل ایک اچھے بیٹسمن ہیں، جس کا اس کا اس نے موہالی ٹیسٹ میں مظاہرہ کیا۔ باب وولمر نے کہا کہ وکٹ نے بھی پاکستانی بیٹسمینوں کی مدد کی لیکن ان کی محنت کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ وولمر نے کہا کہ پاکستان نے سہواگ کو پانچ مواقع فراہم کیے جو پاکستان کو تندولکر سے بھی زیادہ مہنگا پڑا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||