انیل کمبلے ون ڈے ٹیم سے ڈراپ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے چنے گئے ون ڈے سکواڈ سے خارج کر دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ انیل کمبلے معمولی زخمی ہیں اس لیے ان نام ون ڈے ٹیم کے لیے ان کے نام پر غور نہیں کیا گیا۔ سلیکٹرز نے حال ہی ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز کھیلنے گوتم گھبیر اور وکٹ کیپر دنیش کارتک کو ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے۔ بھارت نے بیٹسمین محمد کیف، مرلی کارتھک، دنیش مونگیا اور مہندر دھونی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بھارتی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ سوروگنگولی ( کپتان) وریندر سہواگ، راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر، یوراج سنگھ ، محمد کیف، دنیش مونگیا، مرلی کارتھک، عرفان پٹھان، ظہیرخان ، بالاجی، اشیش نہرا اور ہربھجن سنگھ، |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||