BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 09 March, 2005, 11:32 GMT 16:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شرمیلا ٹیگور کرکٹ کی مداح

شرمیلا ٹیگور
’پٹودی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلتے ہوئے دیکھا تھا‘
ساٹھ اور ستر کے عشرے میں اپنی خوبصورت اداکاری اور جاذب نظر شخصیت کے ذریعے فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والی شرمیلا ٹیگور اسوقت بھارتی سنسر بورڈ کی چیئرپرسن ہیں۔ وہ بھارتی کرکٹ کپتان نواب منصور علی خان پٹودی کی شریک حیات ہیں لیکن کہتی ہیں کہ کرکٹ سے ان کی والہانہ دلچسپی شادی سے پہلے سے رہی ہے۔

شرمیلا ٹیگور اور نواب منصورعلی خان پٹودی موہالی ٹیسٹ کے دوران ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ میڈیا ان سے بات کرنے کے لئے بے چین اور عام شائق ان کے آٹوگراف لینے اور ساتھ تصویر بنوانے کے لئے ان کے تعاقب میں نظرآرہے ہیں۔
شرمیلا ٹیگور کا کہنا ہےکہ وہ کرکٹ، ٹینس اور پولو میچز شوق سے دیکھتی ہیں۔ کرکٹ کے میچز وہ اسوقت سے دیکھ رہی ہیں جب ان کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔

شرمیلا ٹیگور کو اچھی طرح یاد ہے کہ انہوں نے نواب پٹودی کو پہلی بار ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلتے دیکھا تھا لیکن وہ ان دنوں جے سیما کے کھیل کی پرستار تھیں۔

اپنے شوہر کے بارے میں وہ کہتی ہیں کہ پٹودی صاف گو انسان ہیں جس میں تعصب نہیں ہے دوسروں کی بات سنتے ہیں اور ان میں صبروتحمل بہت زیادہ ہے۔ان پر ہر ایک کو اعتماد ہے۔

موجودہ کھلاڑیوں میں شرمیلا ٹیگور راہول ڈریوڈ کی بیٹنگ کو پسند کرتی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ میرا کے بھارتی فلم میں فلمائے گئے بولڈ مناظر کے بارے میں سوال پر شرمیلا ٹیگور نے محتاط انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے۔ ’گوکہ پاکستان اور بھارت میں کئی معاملات میں قدر مشترک ہے لیکن بعض اوقات دونوں ملکوں میں ان پر عمل درآمد مختلف طریقے سے ہوتا ہے۔ ہرملک میں آزادی کا اپنا انداز ہے۔ ہر ملک میں فلم دیکھنے والوں کی سوچ مختلف ہے۔ اس معاملے کو بہت سوچ بچار سے نمٹانے کی ضرورت ہے۔ بھارت میں سب سے زیادہ فلمیں بنتی ہیں اور یہاں ڈیڑھ کروڑ لوگ فلمیں دیکھتے ہیں۔ بعض فلمیں تشدد اور سیکس کے بغیر بھی بنتی ہیں اور کامیاب ہوتی ہیں لیکن عام سوچ یہی ہے کہ مارکیٹ ڈیمانڈ کی وجہ سے سیکس اور تشدد پر مبنی فلمیں بنائی جاتی ہیں،۔

شرمیلا ٹیگور کا کہنا ہے کہ بارش میں گانے ان کے دور میں بھی فلمائے جاتے تھے لہذا عریانی اسوقت بھی موجود تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد