پاکستانی ٹیم کا اعلان، تین تبدیلیاں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ سے مشورے کے بعد پاک بھارت ون ڈے سیریز کے لیے محمد حفیظ، شاہد نذیر اور راؤ افتخار کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا ہے جبکہ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل یاسرحمید، توفیق عمر اور محمد خلیل کو ڈراپ کر دیاگیا ہے۔ عاصم کمال اور دانش کنیریا کو بھارت کے خلاف چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ عاصم کمال پہلی مرتبہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ دانش کنیریا دس ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نو وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ شاہد نذیر جو ٹیسٹ سیریز کےلیے ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے تھے سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنےمیں کامیاب ہوگئے ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان اے ٹیم کے ساتھ سری لنکا کا دورہ کر رہے ہیں۔ شبیراحمد اور شعیب اختر میچ پریکٹس نہ ہونے کے سبب سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ انضمام الحق ( کپتان) سلمان بٹ، محمد حفیظ، شاہد آفریدی، یوسف یوحنا، یونس خان، کامران اکمل، عاصم کمال، عبدالرزاق، محمد سمیع، راؤ افتخار،شعیب ملک، دانش کنیریا، رانا نوید الحسن، ارشد خان اور شاہد نذیر۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||