عبدالرشید شکور بی بی سی اردو ڈاٹ کام موہالی |  |
 |  وی وی ایس لکشمن نصف سنچری اسکور کرکے اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں |
پاکستان کے خلاف سولہ مارچ سے کولکتہ میں ہونے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے لیے بھارت کی14 رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیاگیا ہے۔ سلیکٹرز نے موہالی ٹیسٹ کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ وی وی ایس لکشمن نصف سنچری اسکور کرکے اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس ٹیسٹ سے قبل وہ پندرہ اننگز میں صرف دو نصف سنچریاں بناسکے تھے اور عام خیال تھا کہ محمد کیف کو سلیکٹرز موقع دینگے لیکن سلیکٹرز نے لکشمن اور یوراج سنگھ پر اعتماد برقرار رکھا ہے۔ بھارتی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ سوروگنگولی ( کپتان) وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر، راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر، وی وی ایس لکشمن، دنیش کارتک، عرفان پٹھان، ظہیرخان ، بالاجی، انیل کمبلے ، اشیش نہرا، یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ، |