شاندار کارکردگی بیٹی کے نام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر دانش کنیریا موہالی ٹیسٹ میں چھ وکٹوں کی شاندار کارکردگی سے بہت خوش ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ اس پرفارمنس کو وہ اپنی بیٹی پریسا سے منسوب کرتے ہیں جو حال ہی میں پیدا ہوئی ہے۔ کنیریا نے150 رنز کے عوض6 وکٹوں کی اپنی شاندار کارکردگی پر جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی بولنگ کا سب سے خطرناک ہتھیار کیا ہے تو دانش کنیریا نے کہا کہ وہ کیوں بتائیں ؟ سب کو پتہ چل جائے گا۔ دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ورلڈ کلاس بیٹسمینوں کو بولنگ کرکے ان میں بے پناہ اعتماد آیا اور وہ اسی اعتماد کے سہارے بھارت آئے ہیں۔ اس سوال پر کہ بھارتی بیٹسمین اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں اور شین وارن جیسا اسپنر بھی یہاں کامیاب نہیں ہوا تو کیا کوئی دباؤ تھا کنیریا بولے کہ وہ ہر سیریز کو اعتماد کے ساتھ شروع کرتے ہیں کسی بھی مرحلے پر وہ کسی قسم کا دباؤ محسوس نہیں کررہے تھے۔ سچن ٹنڈولکر کی وکٹ کو انہوں نے اس کارکردگی کا محرک قرار دیا اور کہا کہ سچن کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کا حوصلہ مزید بلند ہوگیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||