BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 April, 2005, 16:03 GMT 21:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گانگولی پر چھ ون ڈے کی پابندی

ہندوستانی کپتان سورو گانگولی کو پاکستان کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں سست اوور ریٹ کی سزا کے طور پر چھ ون ڈے میچوں کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ کے بین الاقوامی نگراں ادارے آئی سی سی کے اس فیصلے کی وجہ سے گانگولی اب پاکستان کے خلاف اگلے دو میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے۔
ہندوستانی ٹیم کے میڈیا مینجر امرت ماتھر کے مطابق گانگولی کو "رپیٹڈ آفنس" بعنی بار بار مقرہ وقت میں اوور پورے نہ کرنے کی وجہ سے یہ سزا دی گئی ہے۔
اس سے قبل جمشیدپور کے میچ میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے گانگولی پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

جمشیدپور کے میچ میں ہندوستان کے سست اوور ریٹ کی وجہ سے اوپنرز کو ساڑھے تین گھنٹے چلچلاتی دھوپ میں فیلڈنگ کرنے کے صرف پندرہ منٹ بعد بیٹنگ کرنے آنا پڑا تھا۔ آئی سی سی کےمیچ ریفری کرس بورڈ کے مطابق جمشیدپور کے میچ کی طرح احمدآباد کے میچ میں بھی ہندوستانی ٹیم نے تین اوور کم پھینکے۔ اس میچ میں اوورز کی تعداد پہلے ہی گھٹا کر اڑتالیس-اڑتالیس کر دی گئی تھی کیونکہ وکٹ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ ایک گھنٹا تاخیر سے شروع ہوا تھا۔

آئی سی سی کے اس فیصلے سے گانگولی کی مشکات اور بڑھ جائیں گی کیونکہ خراب فارم کی وجہ سے وہ پہلے ہی بہت دباؤ میں تھے اور بہت سے لوگ یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ انہیں نہ صرف کپتانی سے ہٹایا جائے بکلہ ٹیم سے ہی نکال دیا جانا چاہیے۔

اب ان کے پاس باہر بیٹھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ گانگولی کی عدم موجودگی میں کپتانی کی ذمہ داری راہل ڈراوڈ کو سونپے جانے کا امکان ہے۔

پانچ مہینے پہلے پاکستان کے خلاف کلکتہ میں ہونے والے واحد میچ کے بعد بھی گانگولی پر دو ٹیسٹ میچوں کے لئے پابندی لگا دی گئی تھی۔

اس وقت کلائو لائڈ میچ ریفری تھے۔ لیکن آئی سی سی نے یہ پابندی گانگولی کی اپیل پر ختم کر دی تھی۔
مزید تفصیلات آئی سی سی کی جانب سے ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد