BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 April, 2005, 15:14 GMT 20:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
احمد آباد، تمام نظریں کنیریا پر

دانش کنیریا
احمد آباد میں ساری نظریں دانش کنیریا پر ہوں گیں۔
کل احمد آباد کے میچ میں جب پاکستانی ٹیم چھ میچوں کی سیریز کو دو -دو سےبرابر کرنے کی کوشش میں میدان پر اترے گی، تو سب کی نگاہیں لیگ اسپنر دانش کنریا پر ٹکی ہوں گی۔

یوں تو اس میدان پر پاکستان کا یہ پہلا میچ ہے، لیکن دانش ایک طرح سے اپنی" ہوم وکٹ" پر کھیل رہے ہوں گے کیونکہ مقامی اخبارات کے مطابق ان کے آباؤ اجداد نے گجرات ہی سے ہجرت کی تھی۔

کل اس سیریز میں پہلی مرتبہ ایک ایسی وکٹ پر میچ ہوگا جو اسپنرز کی مدد کرے گی۔ اور انضمام کے مطابق دانش اس میچ میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

چوتھے ایک روزہ میچ سے پہلے آج جب انضمام الحق پریس کانفرنس سے خطاب کرنے آئے تو جتنے سوال کرکٹ کے بارے میں پوچھے گئے اس سے زیادہ سکیورٹی کے حوالے سے تھے۔

انضمام نے کہا کہ وہ حفاظتی انتظامات سے مطمئن ہیں اور احمدآباد میں کھیلنے پر انہیں کوئی تشویش نہیں ہے۔

پاکستان چھ میچوں کی سیریز میں دو کے مقابلے میں ایک میچ سے پیچھے ہے لیکن جمشید پور کے میچ کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انضمام کا خیال ہے کہ کل کے میچ میں بھی ٹاس خاص اہمیت کا حامل ہوگا اور حسب دستور ٹاس جیتے والی ٹیم پہلے بیٹنگ ہی کرےگی۔

جمشید پور میں جب سے بال شعیب ملک کو سونپی گئی، یہاں ایک طوفان سا آگیا ہے۔ سورو گانگولی نے تو اس بارے میں کچھ کہنے سے صاف انکار کر دیا لیکن انضمام نے واضح کیا کہ شعیب ملک اب بھر پور انداز میں آل راؤونڈر کا رول نبھائیں گے۔

سورو گانگولی سے زیادہ تر سوالات ان کے فارم اور بیٹنگ آرڈر میں ان کی جگہ کے بارے میں پوچھے گئے۔

گانگولی نے اس بات سے انکار کیا کہ وہ کل کے میچ میں اوپن کر سکتے ہیں جیسا کہ سنیل گواسکر سمیت بہت سے ماہرین انہیں مشورہ دے رہے ہیں۔ اور نہ ہی انہوں نے اس بارے میں کچھ کہا کہ آیا ہندوستانی ٹیم ایک مرتبہ پھر تین بائیں ہاتھ کے تیز بالرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

لیکن عام خیال یہ ہےکہ چونکہ وکٹ اسپنرز کی مدد کرے گی، لہذا عرفان پٹھان ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے چاہے بالاجی فٹ ہوں یا نہ ہوں۔ اور ہو سکتا ہے کہ اس سیریز میں پہلی مرتبہ مرلی کارتک کو کھلایا جائے۔

انضمام نے یہ اشارہ بھی دیاکہ شاہد آفریدی کو نیچے کھلایا جاسکتا ہے کیونکہ پچھلے دونوں میچوں میں اوپنر کی حیثیت سے وہ ناکام رہے ہیں۔

احمدآباد کا موٹیرا اسٹیڈیم شہر سے باہر واقع ہے اور وہاں بھاری تعداد میں پولیس تعینات ہے۔ کھلاڑیوں کے ہوٹل کو بھی گھیرے میں لیا گیا ہے اور ہوٹل میں داخل ہونے کے لئے بھی خصوصی پاس جاری کئے جارہے ہیں۔

اس میدان پر اب سے پہلے ہندوستانی ٹیم نے سات میچ کھیلے ہیں اور پانچ جیتے ہیں۔

تین سال پہلے ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے تین سو چوبیس رنز کے جواب میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سو پچیس رن بنائے تھے جو اس میدان پر اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

پاکستان کے لیے ضٰروری ہوگا کہ جمشیدپور کے میچ کے بعد وہ اپنا مومینٹم قائم رکھیں لیکن اس شدید گرمی میں یہ کام مشکل ہے اور لگ یہ ہی رہا ہے کہ جو ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی، وہ خود ہار جائے تو الگ بات ہے، اسے ہرانا مشکل ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد