شان ٹیٹ، ایک نیا آسٹریلوی ستارہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے لیے سولہ رکنی سکواڈ میں تین ایسے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے ابھی تک آسٹریلیا کی جانب سے ایک بھی ٹیسٹ نہیں کھیلا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر شان ٹیٹ، بلے باز بریڈ ہوج اور متبادل وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن شامل ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم میں ایک اہم نام شان ٹیٹ کا ہے۔ 22 سالہ ٹیٹ جو جنوبی آسٹریلیا کی جانب سے کھیلتے ہیں ایشز سیریز کے لیے منتخب کی جانے والی آسٹریلوی ٹیم کے کم عمر ترین رکن ہیں۔ ٹیٹ نے بھی مقامی سیز ن میں 65 وکٹ حاصل کیے ہیں اور ان کے بارے میں آسٹریلوی چیف سلیکٹر ٹریور ہانز کا کہنا ہے کہ ’ شان ٹیٹ ایک ابھرتا ہوا کھلاڑی ہے اور ہم نے اس کا انتخاب مستقبل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا ہے‘۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ’شان ٹیٹ ایک نوجوان تیز بالر ہے اور اس کی رفتار نے ہم سب کو متاثر کیا ہے‘۔ اس موقع پر ٹیٹ کا کہنا تھا کہ ’ یہ میری زندگی کا سب سے اہم ترین واقعہ ہے‘۔ سپنر سٹیورٹ میکگل کو بھی شین وارن کے مددگار لیگ سپنر کے روپ میں ٹیم میں رکھا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے مقامی کرکٹ سیزن میں اس برس میکگل نے 65 وکٹیں حاصل کر کے پیورا کرکٹ کپ میں نیو ساؤتھ ویلز کی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ میکگل اب تک آسٹریلیا کی جانب سے برطانیہ کے خلاف چھ ٹیسٹ کھیل چکے ہیں اور انہوں نے ان چھ میچوں میں 39 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ برطانوی کاؤٹنی ناٹنگھم شائر کی جانب سے کھیلنے کی بنا پر میکگل کے پاس برطانوی کنڈیشن کا بھی تجربہ ہے۔ چیف سلیکٹر ٹریور ہانز کا کہنا ہے کہ ’سٹیورٹ نے ٹیم میں اپنے انتخاب کے لیے وہ سب کچھ کیا ہے جس کی اس سے توقع کی جا رہی تھی۔‘ متبادل وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن کی ٹیم میں شمولیت پر بات کرتے ہوئے آسٹریلوی چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں ایڈم گلکرسٹ پر پڑنے والے دباؤ کا احساس ہے اور اسی بنا پر انہوں نے متبادل وکٹ کیپر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی درمیان ایشز سیریز کا آغاز اکیس جولائی کو لارڈز میں ہوگا جبکہ اس سیریز کا آخری ٹیسٹ آٹھ سے بارہ ستمبر تک اوول میں کھیلا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||